واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی خلائی ادارے ناسا کی ایک ٹیم ریاست ہوائی کے ایک ویران اور بنجر آتش فشاں کے قریب قیام کرنے والی ہے۔ اس تجربے کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ مریخ پر زندگی کس طرح گزاری جاسکتی ہے۔تنہائی میں رہنے یہ تجربہ ایک سال تک جاری رہے گا اور یہ جمعے سے شروع ہورہا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا طویل ترین تجربہ بھی ہوگا۔ماہرین کا خیال ہے کہ آئندہ ایک سے تین سالوں کے درمیان انسان مریخ پر قدم رکھ سکتا ہے۔ویران اور بنجر میدان میں گنبد نما رہائش میں چھ افراد پر مشتمل ٹیم قیام کرے گی، جہاں تازہ ہوا دستیاب ہوگی نہ تازہ خوراک اور نہ ہی کسی قسم کی پردہ داری۔اس گنبد نما رہائش کا قطر 36 فٹ ہے اور اس کی اونچائی 20 فٹ ہے۔ اس کمرے سے باہر جانے کے لیے خلائی لباس پہننا لازمی ہوگا۔ناسا کی جانب سے اس تجربے کے لیے بھرتی کی گئی ٹیم میں ایک فرانسیسی ماہر فلکی حیاتیات، ایک جرمن ڈاکٹر اور چار امریکی شامل ہیں جن میں ماہر تعمیرات، صحافی اور ایک ماہر علوم خاک شامل ہیں۔تمام خواتین وحضرات کو سونے کے لیے ایک ایک چھوٹا سا پلنگ دیا جائے اور ان کے کمروں میں ایک ڈیسک بھی دستیاب ہوگا۔ خوارک میں انھیں پنیر اور ڈبے والی مچھلی ملے گی۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر بھیجے جانے والے مشن چھ ماہ کے عرصے پر محیط ہوتے ہیں۔ امریکی خلائی ادارے نے حال ہی میں چار ماہ اور آٹھ ماہ کے عرصے پر محیط ایسے تجربات ہیں۔ان تجربات میں سفر کے دوران تکنیکی اور سائنسی مشکلات کا احاطہ کیا جاتا ہے، جبکہ ’آئیسولیشن مشن‘ یا تنہائی میں رہنے کے تجربات کا مقصد نئی دریافتوں کے دوران انسانی پہلوؤں کو اجاگر کرنا مقصود ہوتا ہے۔ناسا کے تفتیش کار کم بنسٹیڈ کا کہنا ہے: ’میرے خیال ہم ایک اہم سبق یہ ہے کہ آپ کبھی بھی دوطرفہ تنازع سے بچ نہیں سکتے۔ ایسا طویل مشنز کے دوران ہوتا ہے، یہاں تک بہترین افراد کے درمیان بھی۔‘
ناسا ہوائی میں زمین پر مریخ کا تجربہ کرے گا
29
اگست 2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- پنجاب حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
- سونا بیچ کر پراپرٹی کی خریداری ۔۔۔۔۔۔ بڑی خبر آگئی
- حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
- ثانیہ مرزا نے دبئی کے اپنے نئے گھر سے شوہر کا نام ہٹادیا
- سڑک پر دودھ اور کتابیں بیچنے والا بھارتی یومیہ 1 ارب کمانے لگا
- کراچی میں ڈیرے ڈالنے والی امریکی خاتون کا مجرمانہ ریکارڈ نکل آیا،بڑا دعویٰ
- عامر خان ایک بار پھر محبت میں مبتلا، زندگی کی نئی شروعات کرنے کو تیار
- فری عمرے پر جانے والی خاتون سعودی ائیرپورٹ پر گرفتار
- حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان
- کراچی کے نوجوان سے محبت میں دھوکا کھانے والی خاتون بالآخر واپس جانے کیلیے راضی ...
- چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستانی اسکواڈ پر بھارتیوں کو تشویش کیوں؟
- ادائیگی نہ ہونے پر 3 پاکستانی بنگلادیش پریمئیر لیگ چھوڑ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- پنجاب حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
- سونا بیچ کر پراپرٹی کی خریداری ۔۔۔۔۔۔ بڑی خبر آگئی
- حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
- ثانیہ مرزا نے دبئی کے اپنے نئے گھر سے شوہر کا نام ہٹادیا
- سڑک پر دودھ اور کتابیں بیچنے والا بھارتی یومیہ 1 ارب کمانے لگا
- کراچی میں ڈیرے ڈالنے والی امریکی خاتون کا مجرمانہ ریکارڈ نکل آیا،بڑا دعویٰ
- عامر خان ایک بار پھر محبت میں مبتلا، زندگی کی نئی شروعات کرنے کو تیار
- فری عمرے پر جانے والی خاتون سعودی ائیرپورٹ پر گرفتار
- حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان
- کراچی کے نوجوان سے محبت میں دھوکا کھانے والی خاتون بالآخر واپس جانے کیلیے راضی ہوگئیں
- چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستانی اسکواڈ پر بھارتیوں کو تشویش کیوں؟
- ادائیگی نہ ہونے پر 3 پاکستانی بنگلادیش پریمئیر لیگ چھوڑ گئے
- جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
- واشنگٹن طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی لاش مل گئی