جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

عالمی خلائی اسٹیشن ،ویڈیو میں اچانک ایلین کا طیارہ دیکھ کر حیران رہ گئے

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) ایلین کے بارے میں سائنس دانوں کے خیالات تبدیل ہوتے جارہے ہیں اور اسے خیالی مخلوق سمجھنے والے اس کے وجود پر یقین کرنے لگے ہیں جب کہ انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن کی لائیو ویڈیو فیڈ پر اچانک ایک یو ایف او کو اڑتے دیکھ کر سائنس دان حیرت کی تصویر بنے رہ گئے اور اب انہیں یقین ہونے لگا ہے کہ ایلین زمین کے بارے میں معلومات کر رہے ہیں۔انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن کی ویڈیو میں ایلین کے سگار شکل کا یو ایف او تیزی سے اسٹیشن کے قریب سے گزرتا دیکھا جا سکتا ہے۔ ایلین پر تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ناسا نے یو ایف او کے نظر آنے کے فوری بعد اس منظر کو اپنی ویڈیو سے ہٹا لیا لیکن جب تک اسے ہزاروں ویب سائٹس نے کیچ کرلیا اور اب دنیا بھر کے کروڑوں افراد اس منظر کو دیکھ کر حیرت و تجسس کی تصویر بن کر رہ گئے ہیں اور انہیں خوف آنے لگا ہے کہ کہیں یو ایف او زمین کی پر حملے کی منصوبہ بندی تو نہیں کر رہے۔ کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ یو ایف او ہی ہے لیکن ناسا اسے عام لوگوں سے چھپا رہا ہے۔اس طرح کا واقعہ پہلی بار ایسا نہیں ہوا کہ ناسا نے انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن کی لائیو فیڈ سے اس طرح کے منظر کاٹ دیئے ہوں بلکہ رواں سال کے آغاز میں لائیو فیڈ میں نظر آنے والی 3 روشنیاں زمین کے محور میں سے گزرتی دیکھی گئیں لیکن کچھ ہی دیر بعد ناسا نے اسے اپنی ویڈیو سے ہٹا دیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…