جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سام سنگ کے مہنگے ترین نئے ماڈل میں سنگین خامی

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سام سنگ ٹیبلٹ گیلیکسی نوٹ 5 کے بارے میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ اس میں سٹائلس پین (S-Pen) کو الٹا داخل کرنے سے S-Pen یا نوٹ 5 یا دونوں ہی ٹوٹ سکتے ہیں، تو ایک تہلکہ برپا ہوگیا اور ہر کوئی نوٹ 5 کی بڑی خامی کے متعلق بات کرنے لگا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ Android Police کا کہنا ہے کہ اگر آپ نوٹ 5 ہینڈسیٹ کے اندر سٹائلس کو الٹا داخل کریں گے تو یہ اندر پھنس سکتا ہے۔ اسے باہر نکالنے کی کوشش میں سٹائلس بے کار ہوسکتا ہے یا دوسری صورت میں اسے ہینڈ سیٹ کے اندر جکڑنے والا نظام خراب ہوسکتا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس مسئلے کی تصدیق کی ہے۔
یہ تشویشناک خبریں سامنے آنے کے بعد سام سنگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے، جس میں احتیاط کی تجویز دی گئی ہے اور مسئلے کی موجودگی سے انکار نہیں کیا گیا۔ سام سنگ نے اپنے بیان میں کہا، ”ہم گیلیکسی نوٹ 5 کے صارفین کو تجویز دیتے ہیں کہ وہ یوزرگائیڈ میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ S-Pen کو الٹا داخل کرنے کے غیر متوقع تجربے سے بچ سکیں۔“



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…