منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کے چھوٹے ملک نے فیس بک پر پابندی لگا دی کیونکہ۔۔۔

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یارین (نیوز ڈیسک) دنیا کے چھوٹے ترین ممالک میں سے ایک، نورو نے فیس بک پر یہ کہہ کر پابندی لگادی ہے کہ یہ ویب سائٹ چھوٹے سے جزیرے پر مشتمل ملک میں اخلاقی مسائل کا سبب بن رہی ہے۔ نورو وسطی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرے پرمشتمل ملک ہے جس کا کل رقبہ 21 مربع کلومیٹر اور آبادی تقریباً 10ہزار ہے۔ فیس بک پر لگائی گئی پابندی مبینہ طور پر گورنمنٹ کی ایک وسیع سینسر پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد فحش مواد پر پابندی لگانا ہے۔ دوسری جانب حزب مخالف کا کہنا ہے کہ حکومت سیاسی احتجاج کرنے والوں کی طرف سے سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال سے خوفزدہ ہے اور آزادی رائے کو دبانے کے لئے فیس بک پر پابندی لگادی ہے۔ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ میتھیو باٹسویا نے ”پیسفک بیٹ“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فیس بک پر پابندی کا اصل ایجنڈا لوگوں کے حقوق کو غصب کرنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وزیر انصاف ادیانگ اور ان کے ساتھیوں کی پریشانی کا نتیجہ ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کے آمرانہ انداز کے خلاف تنقید کرنے والوں سے گھبرائے ہوئے ہیں۔ ملک کی مختصر آبادی میں سے اکثر نے فیس بک پر پابندی پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور حکومت کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھائے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…