جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

موبائل کی بیٹری کے بارے میں وہ 5 جھوٹ جنہیں آپ سچ سمجھتے ہیں

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)آپ اپنے سمارٹ فون کی بیٹری تو چارج کرتے ہوں گے اور اسے چارج کرتے ہوئے کئی ایسی باتوں کا خیال رکھتے ہوں گے جو آپ نے دوسروں سے سن رکھی ہیں جیسے بیٹری چارج ہوتے ہی موبائل کو فوری طور پر اتار لینا چاہیے۔ان میں سے کچھ باتیں درست ہیں اور کچھ بالکل ہی غلط،آئیے آپ کو چند ایسی ہی باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔ چارجنگ کے بعد فون کو فوراًاتار لینا چاہیے اکثر کہا جاتا ہے کہ چارجنگ کے بعد آئی فون کو فوری طورپر اتار لینا چاہیے ورنہ اس کی بیٹری خراب ہوجاتی ہے۔
حقیقت میں ایسی کوئی بات نہیں اور اگر آئی فون ایک ہفتہ بھی چارجنگ پر لگا رہے تب بھی کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ آئی فون میں یہ آپشن موجود ہے کہ جب یہ 100فیصد چارج ہوجاتا ہے تو خودبخود چارجنگ لینا چھوڑ دیتا ہے۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بہتر ہے کہ جب فون چارج ہوجائے تو اس ان پلگ کردیں۔ نان آئی فون چارجر آپ کا موبائل تباہ کردیں گے ایسی کوئی بات نہیں کہ آپ کا موبائل سستے چارجرز سے خراب ہوجائے گاجبکہ حقیقت ایسی نہیں۔
لیکن ایک بات بتانا ضرور ی ہے کہ سستے چارجرز کی وجہ سے آگ لگنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ بیٹریوں پر موسم کا اثرہوتا ہے اگر موسم بہت زیادہ ٹھنڈا یا گرم ہوتو اس کا فون کی بیٹری پر منفی اثر پڑتا ہے۔ بیٹری کو مکمل خالی کت کے چارج کرنا چاہیے ایسی چیز کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔
جدید موبائلز میں ایسی کوئی ضرورت نہیں بلکہ بعض اوقات بیٹری کو مکمل خالی کرکے چارج کرنے سے بیٹری خراب ہوجاتی ہے۔ بیٹری کو تیز دھار آلے سے ضرب لگانا اکثرکوگ سمجھتے ہیں کہ بیٹریکو تیز دھار آلے سے ضرب لگانے سے اس کی عمر بڑھتی ہے جوکہ بالکل غلط سوچ ہے۔ہمیشہ بیٹری کو آگ یا تیز دھار آلے کی ضرب سے محفوظ رکھیں ورنہ وہ پھٹ بھی سکتی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…