جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ایپل کوایک دن میں75 ارب ڈالرکا نقصان

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک)ایپل کمپنی کو پیر کی صبح 75 ارب ڈالر کا نقصان ہوا مگر چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک کے ایک بیان نے یہ نقصان پورا کردیا۔
جمعہ کو کاروباری اوقات کے اختتام پر ایپل کے سٹاک مارکیٹ پر شیئرز 105.76 ڈالر پر تھے جو پیر کی صبح 92 ڈالر تک گر گئے جس سے ایپل کو 75 ارب ڈالر کا نقصان ہواجس کے بعد سی ای او ٹم کک نے وال سٹریٹ کے تجزیہ کار سی این بی سی کے جم کریمر کو ایک ای میل کی جس میں بتایا گیا کہ ایپل چین میں بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے ہر روز چین میں کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ ملتی ہے اور آج صبح بھی یہ رپورٹ ملی ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ایپل کا چین میں جولائی اور اگست کے دوران کاروبار تیزی سے بڑھا ہے۔ایپل کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ، تائیوان سمیت گریٹر چین اس کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور اس کی ایک چوتھائی آمدنی اسی خطے سے ہوتی ہے۔
ٹم کک نے یہ بھی بتایا ہے کہ چین میں گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران اپیل کی کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ایپل کے نئے ماڈلز کی ریلیز کے بعد اس میں مزید بہتری آئے گی۔ٹم کک کے بیان کے بعد سٹاک مارکیٹ پر اپیل کے شیئر کی قمیت دوبارہ سے 108 ڈالر تک چلی گئی اور پھر کاروباری وقت کے آخری آدھے گھنٹے میں 104 ڈالر پر سیٹ ہوگئی۔واضح رہے ایپل اور دیگر امریکی ٹیک کمپنیوں کو پیر کی صبح چین کی معیشت کے حوالے سے خدشات کے باعث سٹاک مارکیٹ پر شدید نقصان ہوا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…