جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

خواتین کمپیوٹر یا موبائل استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ استعمال کرنے والی خواتین کو لاحق خطرات کی بات نئی نہیں ہے لیکن سائبر خطرات کے متعلق منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں ویب کیم ہیکنگ کے ذریعے خواتین کی خفیہ ریکارڈنگ کے پھیلتے ہوئے جرم کی عالمی ماہرین نے بھی تصدیق کردی ہے۔
ڈیجیٹل حقوق گروپ Digital Citizens نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ریٹرز (Ratters) کہلانے والے مخصوص ہیکر لیپ ٹاپ وغیرہ کے ویب کیم کو remote access trojon (RAT) نامی وائرس سافٹ ویئر سے کنٹرول میں لیتے ہیں اور خفیہ تصاویر اور ویڈیو بنالیتے ہیں۔ یہ ہیکر خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کو نشانہ بناتے ہیں اور ان کو خبر کئے بغیر ان کی پرائیویٹ ویڈیو بنالیتے ہیں۔
DCA کے مطابق اس وقت لاتعداد خواتین اور لڑکیوں کی خفیہ طور پر بنائی گئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوگل اور دیگر اداروں کو خفیہ طریقوں سے بنائی گئی ویڈیوز کا خاتمہ کرنا چاہیے اور ساتھ ہی خواتین اور لڑکیوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے وہ اس خطرے سے غافل نہ ہوں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…