کراچی (نیوز ڈیسک)سام سنگ اپنے ٹائیزن آپریٹنگ سسٹم کو بتدریج نت نئی ڈیوائسسز میں متعارف کر ارہا ہے۔ٹائیزن او ایس کا استعمال سام سنگ کی طویل مدت پالیسی کا حصہ ہے۔طویل مدت میں سام سنگ کی تمام مصنوعات میں صرف ٹائیزن ہی انسٹال ہوگا۔ کہا جا رہا ہے کہ لینکس کی بنیاد پر بنا ٹائیزن سمارٹ ہوم کی ڈیوائسسز کے لیے خاصا اہم ہوگا۔ ٹائیزن کے مخالف اینڈریوڈ کی چاہت میں ، اس میں ابھی کیڑے نکال رہے ہیں۔تاہم کچھ بھی ہو اس سال کے آخر تک سام سنگ ٹائیزن او ایس کے حامل بہت سے سمارٹ فون متعارف کرا دے گا۔ یہ فون قیمت کی بنیاد پر ایک دوسرے سے مختلف ہونگے۔
حال ہی میں یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ کمپنی زیڈ 3 ٹائیزن سمارٹ فون کو متعارف کرا سکتی ہے جس میں 2000 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہو۔
سام سنگ کو یقین ہے کہ اس کا ہلکا پھلکا آپریٹنگ سسٹم ٹائیزن مارکیٹ میں اپنی مستحکم جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔
سام سنگ اس سال کے آخر تک کئی ٹائیزن سمارٹ فون متعارف کرائے گا
13
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں