اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف موبائل فون ساز کمپنی سام سنگ ایک طرف اپنے نئے ماڈلز نوٹ 5(Note 5)اور گلیکسی ایس 6ایج پلس(Galaxy S6 Edge Plus)متعارف کروانے جا رہی ہے لیکن کمپنی کی ایس سیریر کے نئے ماڈل ایس7 کی دھوم ابھی سے مچی ہوئی ہے۔
سام سنگ آئندہ سال ایس 7مارکیٹ میں متعارف کروائے گی لیکن ابھی سے کہا جا رہا ہے کہ ایس 7دنیا کا سب سے طاقتور ترین موبائل فون ہو گا۔ ایک بلاگ WCCFtechمیں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون کا معیار جانچنے کے تجربے میں ایس 7نے 96ہزار پوائنٹس حاصل کیے ہیں جو دنیا میں کسی بھی موبائل فون سے سب سے زیادہ ہیں۔ گلیکسی ایس 7نے ایس 6کے اس تجربے میں حاصل کردہ پوائنٹس سے 37فیصد زیادہ پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران یہ افواہیں سننے میں آئیں کہ سام سنگ آئندہ برس فروری میں اپنا ایس 7ماڈل مارکیٹ میں لائے گی۔ اس ماڈل میں جدید ترین Qualcomm Snapdragon 820ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت موبائل فون کی کارکردگی میں 40فیصد اور بیٹری ٹائمنگ میں 30فیصد اضافہ ہوگا۔ اس موبائل فون کے متعلق مزید تفصیلات آئندہ کچھ ہفتوں میں سامنے آ جائیں گی۔
سام سنگ گلیکسی S7، کی حیرت انگیز خصوصیات منظر عام پر
13
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں