کراچی (نیوز ڈیسک) گوگل نے گزشتہ سال اپنا موبائل فون ”اینڈرائیڈ ون “ لانچ کیا تھا جس کی قیمت 100ڈالر(تقریباً 10ہزار روپے) مقرر کی گئی تھی لیکن مارکیٹ میں اس سے سستے اینڈرائیڈ فون موجود ہونے کی وجہ سے گوگل کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔اینڈرائیڈ فون صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اب گوگل نے ایک نیا اینڈرائیڈ فون مارکیٹ میں لانے کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیمت 50ڈالر(تقریباً 5ہزار روپے) سے بھی کم ہو گی۔
اس قدر سستا فون لانچ کرنے کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں موبائل فون کی مارکیٹ پر غلبہ حاصل کرنا ہے اور اس مقصد کے لیے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک گوگل کا خاص ہدف ہیں جن میں بھارت اور پاکستان بھی شامل ہیں۔ جنوب مشرقی ایشیائ میں گوگل کے منیجنگ ڈائریکٹر راجن انندن نے فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انتہائی کم قیمت والے اینڈرائیڈ فون کے ساتھ مارکیٹ میں واپس آ رہے ہیں۔ ہمارے سابقہ ماڈل کو زیادہ قیمت کی وجہ سے پذیرائی نہیں ملی تھی کیونکہ مارکیٹ میں اس سے بھی سستے فون پہلے سے موجود تھے۔ راجن نے بتایا کہ تاحال نئے ماڈل کی قیمت کا تعین نہیں کیا جا سکا لیکن اس کی قیمت 31ڈالر(3ہزار150روپے)سے 47ڈالر (تقریباً48سو روپے ) کے درمیان ہو گی۔
گوگل نے سمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان کردیا
12
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں