بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

وہ ایک کام جو آپ کو فیس بک پر ہرگز نہیں کرنا چاہیے، ماہرین نے خبردار کردیا

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کو اپنا فون نمبر کبھی بھی فیس بک پر نہیں دینا چاہئے، اور کیوں نہیں دینا چاہئے؟
ٹیکنالوجی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ فیس بک پر اپنا فون نمبر دے بیٹھیں تو آپ کی پرائیویسی سیٹنگ جیسی بھی ہو ہیکر آپ کی پرائیویٹ معلومات فون نمبر کی مدد سے تلاش کرسکتے ہیں۔ فیس بک پر دیا گیا فون نمبر محض سرچ بار میں لکھنے سے کسی صارف کا نام، تصاویر اور لوکیشن معلوم کی جاسکتی ہے، یعنی آپ نے جو تصاویر پرائیویٹ بھی رکھی ہیں وہ بھی آپ کے فون نمبر کی مدد سے لوگوں کے سامنے آجائیں گی۔ سالٹ ایجنسی نامی ادارے کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر رضا معین الدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک کوڈنگ سکرپٹ کی مدد سے برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا کے تمام فون نمبر حاصل کئے اور پھر جب یہ نمبر فیس بک APIپروگرام کو بھیجے تو تمام فون نمبر جو کہ فیس بک پر دیئے گئے تھے ان کی پرائیویٹ تفصیلات، تصاویر اور ویڈیوز ان کو موصول ہوگئیں۔
ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے اپریل میں فیس بک کو اس مسئلے سے خبردار کرنے اور APIپروگرام کو انکرپٹ کرنے کے مطالبے کے باوجود اس میں خامیاں موجود ہیں جن کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ ارب صارفین کا پرائیویٹ ڈیٹا خطرے میں ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…