بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پارکنگ کا مسئلہ نہ پٹرول کا خرچ،جاپانی انجینئر نے جدید واکنگ کارتیارکرلی

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوز ڈیسک)خریداری کے لیے بازار پہنچنے کے بعد سب سے پہلے جس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ ہے اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کو مناسب جگہ پارک کرنا تاہم ایک جاپانی انجینئیر نے ایک ایسی کار ایجاد کی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف پارکنگ کے مسئلے سے جان چھوٹ جائے گی بلکہ آپ کا پیٹرول کا خرچہ بھی نہیں ہوگا۔جاپان کے نوجوان انجینیئرکونیکو سیتو نے حال ہی میں تیار کی گئی اس دلچسپ ایجاد کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے جسے واک کار کا نام دیا گیا ہے، صرف 3 کلوگرام وزنی اس گاڑی کی خاصیت یہ ہے کہ اسے پارک کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی اور اسے باآسانی دستی بیگ میں رکھا جاسکتا ہے اسی وجہ سے اسے بیگ کے اندر موجود دنیا کی پہلی کار بھی کہا گیا ہے۔بجلی سے چلنے والی اس واک کارکو چارج کرنے کے لیے 3 گھنٹے کی مدت درکار ہوتی ہے جس میں یہ 12 کلومیٹر کا سفر 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے کرسکتی ہے بظاہر نازک اور ہلکی پھلکی نظر آنے والی اس واک کار کی مضبوطی کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور اس پر کھڑے ہونے کے لیے المونیم کا بورڈ لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ تقریباً 120 کلو گرام وزن برداشت کرنے کی صلاحیت کے ساتھ وہیل چیئر پر بیٹھے کسی بھی شخص کو باآسانی دھکا لگانے کی بھی اہل ہے۔کونیکو کے مطابق واک کار کو چلانا بھی انتہائی آسان ہے اور جس سمت جانا ہوتا ہے اس کے لیے اس جانب تھوڑا سا دباؤ ڈالنا ہوتا ہے جس کے بعد وہ اسی جانب روانہ ہوجاتی ہے،یہ باسہولت واک کارآئندہ سال فروخت کے لیے پیش کی جائے گی جس کی قیمت 800 امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہوگی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…