جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مریخ کے سفر کے لیے خلائی بازوں کی انتہائی اہم پیش رفت

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلابازوں نے پہلی بار خلا میں ہی اگئی ہوئی سبزی کھائی جسے مریخ کے طویل سفر کے لیئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی جانب سے ٹوئٹر پر خلابازوں کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں 3 خلا بازوں کو خلائی اسٹیشن میں اگائے گئے سلاد کے پتے کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس تجربے کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ آیا خلا میں اگائی گئی سبزیاں کھائی جاسکتی ہیں یا نہیں۔ بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن پر 15 ماہ قبل سلاد کے بیج بھیجے گئے تھے جنہیں جولائی میں بویا گیا تھا جب کہ اس سے قبل خلا میں سبزیاں اگائے جانے کے تجربات پہلے بھی ہو چکے ہیں تاہم یہ پہلا موقع تھا کہ خلا میں اگائی جانے والی غذا خلا ہی میں استعمال ہوئی۔
سائنس دانوں کے مطابق خلا میں طویل فاصلے کی مسافتوں میں خوراک کی خلا ہی میں پیداوار ایک انتہائی اہم پیش رفت ہے اور مستقبل میں مریخ کے سفر کے لیے بھی خلا میں اگائی گئی سبزیاں خلابازوں کے لیے ایک اہم سہارا ہوں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خلا میں تازہ سبزیوں کا استعمال اس کی غذائی افادیت کے ساتھ ساتھ خلانوردوں کی نفسیاتی صحت کے لیے بھی مفید ہے جو کئی ماہ تک اپنے پیاروں، دوست احباب اور زمین سےدور رہتے ہیں۔ ناسا کے مطابق اس طرح نہ صرف خلابازوں کو روزانہ کی بنیاد پر تازہ کھانا فراہم کیا جاسکتا ہے بلکہ اس سے خلا میں رہنے والوں کو زمین پر رہنے جیسا احساس بھی ہوگا جو ان کے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرے گا۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی خلائی مرکز میں تازہ سبزیاں اور پھل مثلاً گاجریں اور سیب ہر سپلائی کے ساتھ پہنچائے جاتے ہیں تاہم ان کی مقدار محدود ہوتی ہے اور انہیں فوری طور پر کھانا ہوتا ہے۔ خلا میں سبزیاں اگانے کے لیے ایک خصوصی ”ویجی سسٹم“ بنایا گیا ہے جس میں نیلی، سبز اور سرخ ایل۔ای۔ڈی بتیاں لگی ہوئی ہے۔ سرخ اور نیلے رنگ کی ایل ای ڈی سے روشنی کے زیادہ اخراج کی وجہ سے تصویر میں سلاد کا رنگ گلابی دکھائی دے رہا ہے، سبزیاں اگانے کے اس نظام میں روشنی اور ایک خاص گیس اور حرارت فراہم کی گئی ہے جس سے سبزیوں کی نشونما کو مدد ملتی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…