بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک اور ٹویٹر کے وہ فیچرز جن کے بارے میں بیشتر لوگوں کو آج بھی معلوم نہیں

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا میں فیس بک اور ٹویٹر سب سے زیادہ مقبول ہیں لیکن ان کے کچھ فیچر ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں شاید آپ نہیں جانتے ہوں گے۔آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
کسی نے آپ کو ٹویٹر پر ’ان فالو‘کردیا ہے
اگر آپ کو کوئی فالو کرے تو یقیناًعلم ہوجاتا ہے لیکن یہ جاننے کے لئے کہ کس نے آپ کو ان فالو کرنا شروع کردیا ہے کافی مشکل معلوم ہوتاہے۔اس مقصد کے لئے آپ ManageFlitterکی مدد لے سکتے ہیں۔یہ سائیٹ آپ کو اس بات کی مدد بھی فراہم کرے گی اور بتائے گی کہ کون سا فالوور آن لائن ہے تاکہ آپ اپنی ٹویٹ اس کے مزاج کے مطابق کرسکیں۔اس کے علاوہ یہ ایک سے زائد ٹویٹر اکا?نٹ چلانے میں مدد بھی دے گی۔
فیس بک میں لنک محفوظ کرنا
اکثر ایساہوتا ہے کہ آپ کو فیس بک پر کوئی لنک اچھا لگتا ہے لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے آپ وہ پڑھ نہیںپاتے اور وہ لنک کہیں کھو جاتا ہے۔تاہم آپ چاہیں تو ایک انتہائی آسان طریقہ اپنا کر اس لنک کو مستقبل میں پڑھنے کے لئے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ جو لنک محفوظ بناناہو اس کے دائیں جانب drop-downکو دبائیں اور save linkپر کلک کریں،اب آپ چاہیں تو مستقبل میں اس لنک کو دیکھ سکتے ہیں۔مستقبل میں جب بھی یہ لنک دیکھناہو saved itemsمیں جا کر دیکھا لیں۔
اسی طرح فیس بک میں inboxکے ساتھ آپ کو othersکا فولڈر ملے گا جس میں ان لوگوں کے میسج آتے ہیں جنہیں آپ نہیں جانتے۔
اسی طرح آپ چاہیں تو فیس بک پر جو پوسٹ لگائی گئی ہے اس کے بارے میں جان سکتے ہیں کہ وہ کتنے لوگوں تک پہنچی ہے۔
جو لوگ فیس بک کے ایڈمن ہوتے ہیں وہ چاہیں تو اپنے پیج کو ری آرڈر کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ peopleاورaboutکے لنک ہمیشہ اوپر رہتے ہیں جبکہ دیگر لنکس کو آپ اوپر یا نیچے کرسکتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…