کراچی (نیوز ڈیسک)سونی نے اپنے 2 نئے اسمارٹ فونز زیپریا سی فائیو اور زیپریا ایم فائیو ڈوئل متعارف کرادیئے ہیں جس میں پہلی بار فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسلز رکھا گیا ہے۔
زیپریا سی فائیل الٹرا ڈوئل کے بیک اور فرنٹ کیمرے 13 میگا پکسلز سنسرز سے لیس ہیں۔ اسی طرح زیپریا ایم فائیو ڈوئل کا بیک کیمرہ 21.5 جبکہ فرنٹ 13 میگا پکسلز سنسر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ سونی کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ کسی اسمارٹ فون کے دونوں کیمرے 13 میگا پکسلز کے حامل ہیں۔ دونوں کیمروں کے ساتھ سونی کا ایکسمور سنسر اور ایچ ڈی آر تصاویر اور ویڈیوز کے لیے موجود ہیں جبکہ آٹو سین موڈ کے ذریعے تصاویر و ویڈیو کے لیے سیٹنگز خودکار طور پر ایڈجسٹ ہوجاتی ہیں۔ زیپریا سی فائیو کی اسکرین چھ انچ کی ہے جو مکمل ایچ ڈی ڈسپلے اور آئی پی ایس فیچر کی حامل ہے، جبکہ دو جی بی ریم اور 1.7 گیگا ہرٹز کا اوکٹا کور پروسیسر بھی اس کا حصہ ہیں۔ اس کے مقابلے میں زیپریا ایم فائیو ڈوئل پانچ انچ ایچ ڈی ڈسپلے، 2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پروسیسر، تھری جی بی ریم اور مکمل طور پر واٹر پروف ہے۔
سونی کے 2 بہترین اسمارٹ فونز متعارف
10
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں