روس (نیوز ڈیسک)روس میں 2016ءسے 2020 ءتک چاند اور مریخ کی تحقیقات سے متعلق انوکھے تجربات بالخصوص خلائی پروازوں کی مشقیں کی جائیں گی۔
روسی میڈیا کے مطابق طب و حیاتیات سے متعلق انسٹی ٹیوٹ کے نائب سربراہ اولیگ اورلوو نے بتایا کہ منصوبہ ہے کہ خلائی پروازوں کی جو مشقیں کی جائیں گی وہ چودہ دنوں سے بارہ مہینوں تک جاری رہیں گی۔ توقع ہے کہ ان مشقوں میں خواتین اور مردوں سمیت روس، امریکہ، یورپی اتحاد کے ممالک اور جاپان سے تعلق رکھنے والے رضاکار حصہ لیں گے۔ 2016ئ میں خلائی پرواز کی چودہ دنوں اور 2017ئ میں چار مہینوں کی مشق کی جائے گی۔ مریخ 500 پروجیکٹ کے لیے استعمال کئے جانے والے ماڈول میں ورچوئل ریالٹی کا بلاک نصب کیا جائے گا، علاوہ ازیں اسی ماڈول میں کمزور مقناطیسی کشش والا بلاک بھی نصب کیا جائے گا تاکہ خلائی پرواز جیسا ماحول پیدا کیا جا سکے۔
روس میں چاند اور مریخ کی تحقیقات سے متعلق انوکھے تجربات
10
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں