ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

فیس بک :ایک بٹن دبا کر اپنے دوستوں کو سالگرہ کی مبارکباد دے سکتے ہیں

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین اب اپنے موبائل فون سے ایک بٹن دبا کر اپنے دوستوں کو سالگرہ کی مبارکباد دے سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک اپنے صارفین کو جہاں نت نئی سہولیات فراہم کرتی رہتی ہے اب وہیں اس نے جدید ٹیکنو معاشرے کے سائبرمستقبل کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے جہاں جذبات اوراحساسات کو ایک بٹن دبانے سے محسوس کیا جا سکے گا۔ یہ خصوصیت فیس بک پر پہلے سے موجود ایس ایم ایس نوٹی فکشن کا حصہ ہے، جو اپنے صارفین کو ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے فیس بک پر فعال رکھتا ہے، اس خصوصیت کے ساتھ ڈیفالٹ موڈ کے ذریعے فیس بک آپ کو اس وقت ٹیکسٹ کرے گا جب آپ کو فرینڈ ریکوئیسٹ موصول ہو گی، آپ کے فیس بک اسٹیٹیس پر تبصرہ کیا جائے گا یا پھر ٹائم لائن پر کچھ بھی پوسٹ کیا جائے گا۔سوشل نیٹ ورک فیس بک کی یہ نئی خصوصیت اپنے صارفین کو دوستوں کی سالگرہ کے ایس ایم ایس نوٹی فکیشن کے ساتھ صرف ‘ایک’ بٹن دبا کر اپنے دوست کی ٹائم لائن پرخودکار ‘ہیپی برتھ ڈے’ کا پیغام بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گی، اس طرح اب ناصرف ہم خودکار طریقے سے پیغامات وصول کرسکیں گے بلکہ ان کے جوابات بھی بھیج سکیں گے۔ فیس بک ایس ایم ایس پیغامات کے ذریعے ہمارے جذبات کی ترجمانی ایک ہندسے کے طورپر کرے گا، ہم موبائل فون پر ”1“ کا ہندسہ دبائیں گے اور فیس بک سالگرہ کی مبارکباد کے پیغام کو دوستوں تک بھیج دے گا۔فیس بک کے صارفین کے لئے موبائل فون ٹیکسٹ پیغامات کو فعال بنانے کا طریقہ بھی انتہائی آسان ہے،اس سہولت کے لئے فیس بک کے صفحے پر اوپر دائیں جانب فرینڈ ریکوئسٹ، ان بکس، نوٹی فکیشن اور شارٹ کٹس کے ساتھ بنے مخصوص نشان پر کلک کرکے سیٹنگ پر جائیں، جہاں بائیں جانب ‘موبائل’ کے آپشن میں جانے کے بعد اپنا موبائل فون نمبر، ملک اور موبائل فون سروس کا نام بتائیں، اس کے بعد اپنے فون نمبر سے 32665 پر فیس بک کو ‘ایف’ لکھ کر ایس ایم ایس کریں، جس کے بعد آپ کو اپنے موبائل فون پر خود کار طرقیے سے تصدیقی ایس ایم ایس ملے گا، جس کے ساتھ ہی موبائل فون پر فیس بک ٹیکسٹ میسیجنگ کی سہولت فعال ہوجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…