بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مریخ پر زندگی ،سائنسدانوں نے حتمی اعلان کردیا

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) مریخ پر زندگی کے بارے میں سائنس دان خاصے پر امید ہیں اور اب انہیں ایک اور ثبوت مل گیا ہے جس سے کہا جا سکتا ہے کہ مریخ پر زندگی موجود رہی ہے یا پھر اب بھی کوئی مخلوق اس پر بستی ہے۔مریخ کی تصاویر بھیجنے والے تحقیقاتی روبوٹ کی بھیجی گئی ایک تصویر میں مریخ کی سرزمین پر ایک کیکڑا پہاڑ کے دہانے سے نکلتا نظر آرہا ہے لیکن اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کیکڑے کی شکل ایلین سے بہت ملتی جلتی ہے اور سائنس دان اسے مریخ پر زندگی کے بارے میں تحقیق میں اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ سینئر ماہرفلکیات اور سینٹر فار سیٹی ریسرچ کے ڈائریکٹر سیتھ شوستاک کا کہنا ہے کہ ”روور“ کی جانب سے بھیجی گئی یہ نئی تصاویر انتہائی اہم اور پرتجسس ہیں جن کی مدد سے مریخ پر تحقیق کو بڑی اہم کامیابی ملی ہے۔شوستاک نے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر تو یہ ایک کیڑا لگ رہا ہے لیکن اس پر غور کرنے سے یہ کوئی آٹو پارٹس یا پھر کوئی گاڑی ہوسکتی ہے جسے وہاں لوگ ٹرانسپورٹ کے طور پر استعمال کرتے ہوں گے۔ کچھ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والے کیڑے کی 8 ٹانگیں ہیں اورشکل ہالی ووڈ فلموں میں دکھائے گئے ایلین کی طرح ہے تاہم یہ مریخ پر زندگی کی موجودگی کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…