خواتین کو زیادہ سردی کیوں لگتی ہے؟

6  اگست‬‮  2015

ایمسٹرڈیم(نیوز ڈیسک) حال ہی میں ایک تحقیق پر بحث کی جا رہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں مرد اور عورت درج حرارت کو مختلف طور پر محسوس کرتے ہیں۔کرس سٹوکل واکر نے اس سوال کا جواب جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا وجہ ہے کہ مرد اور خواتین مختلف درجہ حرارت کو آرام دہ تصور کرتے ہیں۔یہ تحقیق نیدرلینڈ کے دو سائسدانوں نے کی ہے۔یہ تحقیق طویل عرصے سے پو چھے جانے والے اس سوال کا جواب دیتی ہے کہ کیوں گرمیوں کے آتے ہی دفاتر میں کیوں کچھ مرد ایئر کنڈیشنر کے قریب بیٹھنا پسند کرتے ہیں جبکہ حواتین سویٹر پہن لیتی ہیں۔تحقیق کے مطابق خواتین سردی کو زیادہ جلدی محسوس کرتی ہیں۔تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں ڈھائی ڈگری سینٹی گریڈ کم درج حرارت میں، جو 24 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے، زیادہ آرام محسوس کرتی ہیں۔وارک میڈیکل سکول کے پروفیسر پال تھورنالی کے مطابق خواتین اور مردوں میں اوسط میٹابولک ریٹ اور جسم کے درج حرارت میں فرق ہی شاید وہ وجہ ہے جو ان کے آرام کے لیے موافق ماحول کے درجہ حرارت کے فرق کو ظاہر کرتی ہے۔میٹا بولزم جسم میں توانائی، بشمول حرارت کی پیداوار اور نمو میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آرام کی حالت میں خواتین کا اوسط میٹابولک ریٹ مردوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔تھورنالی کے مطابق میٹابولک ریٹ کا تعلق جسم میں چربی والے حصوں کا کم ہونا بھی ہے اور کیونکہ مردوں کے جسم میں خواتین کے مقابلے میں چربی والے حصے کم ہوتے ہیں اس وجہ سے مردوں کا میٹابولک ریٹ زیادہ ہوتا ہے۔تھورنالی نے جسم کے حصوں میں جلد، ہڈیاں اور پٹھے شامل کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جسم کے اہم اعضا جگر، دماغ، پٹھے، گردے اور دل کو سب سے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔خواتین کے مقابلے میں مردوں کا زیادہ وزن بھی ان کے جسم کا درج حرارت بڑھانے میں مدد دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ خواتین کے مقابلے میں اتنی جلدی سردی محسوس نہیں کرتے۔اسی وجہ سے شدید گرمیوں میں ان کے اندر گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت بھی کم ہوتی ہے کیونکہ ان کے جسم کا میٹابولک ریٹ ان کے جسم کا درج حرارت بڑھا دیتا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…