ایپل نئے ماڈل میں منفردفیچرمتعارف کرائیگی

5  اگست‬‮  2015

لندن (نیوزڈیسک ) دنیاکی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئندہ ماڈل میں ایک ایسا فیچر متعارف کروانے جارہی ہے جس کے متعلق جان کر ایپل آئی فونز کے صارفین کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی کیونکہ اب ایپلی کے صارفین کو وائس میل کی ریکارڈنگ سننے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ آئی فون ازخود وائس میل کو تحریر میں منتقل کرے گا اور آئی کلاڈ سروس کے ذریعے یہ تحریر آپ کے فون کی سکرین پر دکھا دے گا۔ یہی نہیں بلکہ اگر آپ کہیں مصروف ہوں گے اور کال اٹینڈ نہیں کر سکیں گے تو یہ سسٹم آپ کی طرف سے کال کرنے والے کو بتائے گا کہ آپ کہاں مصروف ہیں اور کیوں اس کی کال ریسیو نہیں کر سکے۔یہ فیچر صرف وائس میل ہی نہیں بلکہ اگر صارف چاہے گا تو آنے والی فون کالز بھی تحریر کی شکل میں سکرین پر ظاہر کرے گا، یعنی آپ کال سننے کی بجائے پڑھ سکیں گے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق کمپنی کے سائنسدان اس فیچر پر کام کررہے ہیں اور یہ 2016 میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بنایا جا چکا ہے اور اب ایپل کے ملازمین اس کی تجرباتی سروس استعمال کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گوگل اس سے قبل اپنی سروس گوگل وائس کے ذریعے ایسا ہی فیچر متعارف کروا چکا ہے لیکن گوگل کے اس فیچر کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ اس کی کارکردگی انتہائی ناقص تھی اور وہ آواز کو درست طریقے سے تحریر میں منتقل نہیں کر سکتا تھا۔ اس قدر ناقص کارکردگی پر گوگل کو صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ دوسری طرف مائیکروسافٹ کا اسی سے ملتا جلتا سافٹ ویئر کورٹانا(Cortana) بھی ناکام ہو چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ گوگل اور مائیکروسافٹ کی بدترین ناکامی کے بعد ایپل کس حد تک کامیاب ہوتی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…