جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ونڈوز 10 کیسے ڈاﺅن لوڈ کریں؟

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک )مائیکروسافٹ کے نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 دنیا بھر میں صارفین کے کمپیوٹرز میں اپ ڈیٹ ہونا شروع ہوگیا ہے، تاہم سب سے پہلے ان سائیڈر پروگرام کے اراکین کو اپ ڈیٹ کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو کیسے ڈان لوڈ اور استعمال کیا جانا چاہئے؟
ونڈوز 10 کو چلانے کے لیے سب سے پہلے ایک کمپیوٹر یا ٹیبلیٹ کی ضرورت ہے جس کا پروسیسر ایک گیگاہرٹز یا اس سے زیادہ تیز ہو، 32 bit ڈیوائس کے لیے ایک جی بی ریم اور 16 جی بی ہارڈ ڈسک اسپیس ضروری ہے جبکہ 64 bit کے لیے 2 جی بی ریم اور 16 جی بی ہارڈ ڈسک اسپیس کی ضرورت ہے، ڈائریکٹ ایکس 9 یا اس سے بہتر گرافکس کارڈ، ڈبلیو ڈی ڈی ایم 1.0 ڈرائیور اور 800×600 یا اس سے بہتر ڈسپلے بھی درکار ہے۔
اپ گریڈ کیسے کریں
اگر آپ کمپیوٹر کو نئے سسٹم سے اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی ڈیوائس کو ونڈوز 7 یا ونڈوز 8.1 پر ہونا چاہئے، ونڈوز 8 کے صارفین کو پہلے 8.1 پر اپ گریڈ کرنا ہوگا اس کے بعد ہی وہ نئے ورژن پر منتقل ہوسکتے ہیں۔ اگر ونڈوز 7 یا 8.1 پہلے سے انسٹال ہے تو آپ کو آٹومیٹک اپ ڈیٹس کا آپشن آن کرنا ہوگا جس کے لیے کنٹرول پینل میں سسٹم اور پھر آٹو میٹک اپ ڈیٹس میں جاکر ایسا کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ونڈوز 10 کی سسٹم میں اپ گریڈنگ مختلف مراحل میں ہورہی ہے اور ہوسکتا ہے کہ آپ کی ڈیوائس کا نمبر آنے میں کچھ ہفتے یا مہینے لگ جائیں۔
اگر آپ انتظار نہیں کرنا چاہتے
اگر آپ انتظار کی زحمت سے بچنا چاہتے ہیں اور نئی ونڈوز ڈان لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقہ کار پر عمل کریں۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی ڈیوائس میں ڈیٹا اسٹور کرنے کی مناسب جگہ موجود ہو اس کے لیے یو ایس بی، ڈی وی ڈی وغیرہ بھی استعمال ہوسکتے ہیں جو کم از کم چار جی بی اسپیس کی حامل ہو۔سسٹم کے لیے درکار ضروریات کو جانے۔ونڈوز کو ڈان لوڈ کرنے کے لیے 32 bit یا 64 bit ڈان لوڈ کا ٹول یہاں سے ڈان لوڈ کریں، اگر آپ کی ڈیوائس میں چار جی بی سے زیادہ کی ریم لگی ہے تو آپ کو 64 بائٹس ٹول ڈان کرنے کی ضرورت ہوگی۔اب اپنے کمپیوٹر کو اپ گریڈ کرنے کا آپشن اختیار کریں یا کسی اور پی سی کے لیے انسٹالیشن میڈیا بنائیں۔انسٹالیشن میڈیا بنانے کے لیے زبان، ایڈیشن اور سی پی یو آرکیٹیکچر (32/64 bytes) کو منتخب کریں۔میڈیا کو سیو کرنے کے لیے بوٹ ایبل یو ایس بی فلیش ڈرائیو یا آئی ایس او فائل کو منتخب کریں۔ایک بار جب آئی ایس او تصویر ڈان لوڈ ہوجائیں تو اسے ڈی وی ڈی یا یو ایس بی میں برنڈ کیا جاسکتا ہے۔اب سافٹ ویئر کو بوٹ اپ کریں اور اپنی مطلوبہ زبان اور ریجنل آپشن کو منتخب کرکے انسٹال نا کو سلیکٹ کریں۔اب اپنا سیریل نمبر انٹر کریں یا اسکیپ پریس کردیں۔اس کے بعد سسٹم اپ گریڈ یا انسٹال فریش میں سے کوئی آپشن منتخب کریں۔فرسٹ پرائمری پارٹیشن کو منتخب کرکے انسٹال ونڈو کو سلیکٹ کریں۔اپنا سیریل نمبر ڈالیں اور اس کے بعد I’ll do سلیکٹ کرنے کے بعد اپنے اکانٹ کی تفصیلات بنائیں۔ اس کے بعد سافٹ ویئر مکمل انسٹال ہوجائے گا اور آپ ونڈوز 10 استعمال کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…