اسلام آباد(نیوزڈیسک ) ونڈوز 10 کے ساتھ اب کی بورڈ میں سمارٹ اسٹنٹ کے بٹن کا اضافہ ہو جائے گا سمارٹ ڈیجیٹل اسٹنٹز کے ہماری زندگیوں میں شامل ہونے سے کمپیوٹر وں کے لئے بھی نئی ٹیکنا لوجی کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ضروری ہو گیا ہے اس ونڈوز 10 کے آئندہ ہفتوں میں مارکیٹ میں آنے کی تو قع کی جارہی ہے اس پروگرا م کی مدد سے متعارف ہونے والا سمارٹ ڈیجیٹل اسٹنٹ با لکل ونڈوز فون کی طرح کی بورڈ میں موجود بٹن کی مدد سے صارف کو خدمات فراہم کر یگا سمار ٹ اسٹنٹ بٹن کو سب سے پہلے تو شیبا میں استعمال کیا جا ئے گا اور خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایک مختصر مدت میں تمام مارکہ سے استعمال کر نا شروع کر دیں گے سمارٹ اسٹنٹ بٹن کے ساتھ صارف صرف ایک بٹن دبا کر کورنٹنا تک رسائی حاصل کر لے گا اور آڈیو کمانڈ کے ذریعے کمپیوٹر استعمال کر سکے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں