دنیا کا سب سے پتلا سام سنگ ٹیبلیٹ متعارف

4  اگست‬‮  2015

سئیول (نیوزڈیسک )سام سنگ نے اپنا نئی ڈیوائس گلیکسی ٹیب ایس ٹو متعارف کرا دی ہے جسے اس نے دنیا کا سب سے پتلا اور ہلکا ترین ٹیبلیٹ قرار دیا ہے۔اب تک ڈیل کو وینیو 8 ٹیبلیٹ کو دنیا کا پتلا ترین ٹیبلیٹ مانا جاتا تھا جس کی موٹائی 6 ملی میٹر ہے۔اس کے مقابلے میں ٹیب ایس ٹو کی موٹائی محض 5.6 ملی میٹر اور وزن صرف 265 گرام ہے، اس طرح اس نے وزن کے معاملے میں گوگل نیکسز 7 کو بھی شکست دے دی جس کا وزن 290 گرام ہے۔یہ ٹیبلیٹ 2 ماڈلز میں متعارف کرایا گیا ہے ایک 8 انچ اور دوسرا 9.7 انچ اسکرین کے ساتھ اور اسے سام سنگ کا اب تک کا سب سے بہترین ٹیبلیٹ قرار دیا گیا ہے۔یہ ٹیبلیٹ سب سے پہلے سام سنگ کے اپنے وطن کوریا میں اسے 11 اگست کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے 8 انچ اسکرین ماڈل کی قیمت 513 ڈالرز جبکہ دوسرا ماڈل 617 ڈالرز کا ہے۔اسکرین کے سائز سے ہٹ کر دونوں ماڈلز کے فیچرز لگ بھگ یکساں ہیں یعنی آکٹا کور پروسیسر، سپر اموایل ای ڈی ڈسپلے جس کا ریزولوشن 1536×2048 پکسلز ہے، ریم میموری 3 جی بی جبکہ انٹرنل اسٹوریج 32 جی بی ہے۔اس کا بیک کیمرہ 8 اور فرنٹ کیمرہ 2.1 میگا پکسلز کا ہے جبکہ دونوں میں فنگرپرنٹ اسکینر، ملٹی ونڈو فیچر بھی شامل ہیں۔اسی طرح اس میں مائیکرو سافٹ آفس سلوشن میں پری لوڈ ہے۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…