بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

چار ہزار برس قدیم انسانی ڈھانچہ دریافت

datetime 27  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) برطانوی ماہرین نے قریباً چار ہزار برس قدیم ایک انسانی ڈھانچہ دریافت کیا ہے۔ یہ ڈھانچہ زمانہ قبل از تاریخ سے تعلق رکھنے والے سٹون ہینج کے آثار کے قریب سے برآمد ہوا ہے۔ اندازہ ہے کہ یہ کانسی کے دور سے تعلق رکھنے والی کسی ایسے بچے کا ہے جو کہ دور بلوغت میں داخل ہورہا تھا۔ پہلو کے بل ٹانگیں سمیٹے لیٹے ہوئے اس ڈھانچے کو یونیورسٹی آف ریڈنگ سے تعلق رکھنے والے ماہرین آثار قدیمہ نے اس وقت دریافت کیا تھا جب وہ ولٹشائر کے قریب کھدائی کررہے تھے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ کم و بیش اسی دور سے تعلق رکھتا ہے جس دور میں سٹون ہینج کے آثار بھی آباد تھے۔ اس لئے ماہرین بے حد پرجوش ہیں کہ اس ڈھانچے پر تحقیقات کے ذریعے وہ سٹون ہینج میں بسنے والی قوم کے بارے میں آگہی حاصل کرسکیں گے۔
اس ڈھانچے کی جنس اور اصل عمر کا اندازہ ابھی نہیں لگایاجاسکا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ تفصیلی تجزئیے سے وہ اس ڈھانچے کے آبائی پس منظر، اس کی غذائی عادات اور کانسی کے دور کے افراد میں پائے جانے والے امراض کے بارے میں اندازہ لگا سکیں گے۔ اس ڈھانچے نے گلے میں ایک ہار بھی زیب تن کررکھا ہے تاہم ماہرین اس ہار کی روشنی میں اس کی جنس کا اندازہ لگانے سے قاصر ہیں۔
ماہرین نے اس علاقے میں گزشتہ ماہ کھدائی کا آغاز کیا تھا۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ سٹون ہینج اور اطراف کے علاقے کو بے پناہ اہمیت دیئے جانے کے باوجود بھی اس علاقے میں تحقیقاتی مقاصد کیلئے زیادہ کھدائی نہیں کی گئی ہے۔ رواں منصوبہ تین برس تک جاری رہے گا۔ اس دوران ماہرین سٹون ہینج کی آبادی اور ان کے مذہبی عقائد کے بارے میں پتہ لگائیں گے۔ اس سے قبل کھدائی کے دوران خنجر، تیر، برتن، تانبے کے بنے ہوئے بازو بند اور رومی طرز کے بنے ہوئے رومن بروچ بھی دریافت کئے جاچکے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…