بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

موسیقی میں پسند سے سوچنے کی صلاحیت جانی جا سکتی ہے،تحقیق

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کے سوچنے کے بارے میں اس کی موسیقی میں پسند سے جانا جا سکتا ہے۔یہ تحقیق پلوس ون نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جو تنظیم ساز سوچ کے حامل ہوتے ہیں یعنی وہ لوگ جو دنیا میں آنے والی تبدیلیوں کا تجزیہ کرتے وہ ہیوی میٹل، پنک یا مزید پیچیدہ موسیقی پسند کرتے ہیں۔دوسری جانب ہمدرد افراد مدھم موسیقی سنتے ہیں۔تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق کے اثرات موسیقی کی صنعت پر پڑ سکتے ہیں۔بہت سارے لوگ فوری فیصلہ کرتے ہیں کہ کون سی دھن ان کو پسند آئی یا نہیں آئی۔ تاہم تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے یہ بات واضح نہیں ہے۔اس بات کو جاننے کے لیے تحقیق دانوں نے چار ہزار افراد کو مختلف ٹیسٹ سے گزارا۔پہلے ان سے سوال نامے پر کرائے گئے جس سے یہ معلوم چل سکے کہ وہ ہمدرادنہ سوچ رکھتے ہیں یا تنظیم ساز سوچ۔مثال کے طور پر لوگوں سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آیا وہ گاڑیوں کے انجن بنانے اور ڈیزائن کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا نہیں۔ اس کے علاوہ ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا دوسرے لوگ کیسا محسوس کر رہے ہیں جاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں۔ان افراد کو 26 مختلف اقسام کے 50 گانے سنائے گئے اور ان سے کہا گیا کہ ہر گانے کو ایک سے دس تک ریٹ کریں۔جو لوگ ہمدردانہ سوچ رکھتے تھے ان کا جھکا زیادہ آر اینڈ بی، سافٹ راک اور فوک کی جانب تھا۔کیمبرج یونیورسٹی کے ڈیوڈ گرینبرگ نے تجویز دی ہے کہ یہ تحقیق موسیقی کی صنعت استعمال کر سکتی ہے۔کثیر رقم یہ جاننے کے لیے خرچ کی گئی ہے کہ لوگ کیا سننا پسند کرتے ہیں جیسے سپاٹیفائی اور ایپل میوزک نے کی ہے۔ اگر آپ یہ جان سکتے ہیں کہ کون کیسا سوچتا ہے تو اس کی پسند کا میوزک تجویز کیا جا سکتا ہے



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…