بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دنیاکاایساگاﺅں جہاں صرف روبوٹ گاڑی چلاتے ہیں

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آج ہم آپ کو دنیا کے ایک ایسے گاں سے متعارف کروانے جا رہے ہیں جہاں انسانوں اور عمارات سے لے کر ہر چیز جعلی ہے اور وہاں صرف روبوٹ گاڑیاں چلاتے ہیں۔یہ گاں امریکی ریاست مشی گن کے شہر این آربر میں واقع ہے جو یونیورسٹی آف مشی گن کی طرف سے بنایا گیا ہے اور اس کا نام ایم سٹی(Mcity)ہے۔ اس شہر کے قیام کا مقصد بغیر ڈرائیور کے گاڑیوں کے آزمائشی تجربات کرنا ہے۔ یہاں کسی گاں کی سڑکوں جیسی ٹوٹی پھوٹی کچی سڑکیں بھی موجود ہیں اور کسی بڑے شہر کے جیسے خوبصورت روڈز بھی۔ اس شہر میں موجود انسان دراصل مکینیکل مجسمے ہیں جو سڑک کنارے نصب ہیں اور لائٹس کی بدولت ایسا لگتا ہے کہ وہ سڑک کنارے پیدل چل رہے ہیں۔یہاں کی عمارتیں بھی مصنوعی ہیں۔ایم سٹی میں سیلف ڈرائیونگ (بغیر ڈرائیور چلنے والی )کاروں کے تجربے کیے جاتے ہیں جنہیں روبوٹ چلاتے ہیں، اس طرح ان کاروں کی طاقت، کارکردگی ودیگر عوام کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہر طرح کی سڑکیں اور ٹریفک کے سگنلز بنائے گئے ہیں جن پرروبوٹس گاڑیاں چلاتے ہیں اور اس دوران ٹریفک قوانین کی بھی پاسداری کرتے ہیں۔ ایم سٹی کا رقبہ 32ایکڑ ہے اور اس پر 65لاکھ ڈالر(تقریبا65کروڑ روپے) لاگت آئی ہے۔ اس میں 40عمارتیں اس طرح بنائی گئی ہیں کہ ان کے صرف فرنٹ موجود ہیں، یعنی عمارتوں کا صرف سامنے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس میں ٹریفک سرکل، ایک پل، زیرزمین سڑک، کنکریٹ کی سڑکیں، سڑکوں پر بیریئرز اور سیلف ڈرائیونگ کاروں کی آزمائش کے لیے مطلوب تمام لوازمات موجود ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…