اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آئی فونز کی طلب زیادہ ہونے سے اپیل کے منافعے میں اضافہ

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی اپیل نے اعلان کیا ہے کہ آئی فونز کی طلب میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے اس کے منافعے میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کپمنی نے بدھ کو رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے منافعے کا اعلان کیا لیکن آئندہ سہ ماہی میں کمپنی کی آمدن کی توقعات میں کمی کی وجہ سے بازار حصص میں اپیل کمپنی کے شئیر کی قمیت کم ہوئی ہے۔
اپیل نے 27 جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران چار کروڑ 75 لاکھ آئی فونز فروخت ہوئے ہیں جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہیں جبکہ اس عرصے کے دروان میک کمپیوٹر کی فروخت میں نو فیصد اضافے کے ساتھ 48 لاکھ رہی۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے اس سہ ماہی کو ’حیرت انگیز‘ قرار دیا ہے۔کمپنی کے منافعے میں 38 فیصد اضافہ ہوا اور اس سہ ماہی کے دوران اپیل کا منافغ 10 ارب 70 کروڑ ڈالر رہا جبکہ کمپنی کی آمدن میں 33 فیصد اضافے کے بعد 49 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی۔اپیل کی تیسری سہ ماہی میں آئی فونز کی فروخت گذشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کم ہوئی ہے کیونکہ صارفین نئے ماڈل کے فون کے منتظر ہیں اور اس لیے انھوں نے پرانے ماڈل کے آئی فونز خریدنے کے بجائے نئے ماڈل کو ترجیح دی ہے۔سال کی آخری سہ ماہی میں اپیل کا منافع 49 ارب سے 51 ارب ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔اپیل نے 24 اپریل کو ڈیجیٹل گھڑی عوام کی فروخت کے لیے پیش کی تھی
تیسری سہ ماہی کے دوران بھی آئی پیڈ کی طلب میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا لیکن ٹم کک نے اپیل کی گھڑی کے بارے میں بتایا کہ’یہ زبردست آغاز‘ تھا۔اپیل کے سربراہ نے گذشتہ سال کہا تھا کہ وہ معلومات افشا ہونے کے پیشِ نظر گھڑی کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ اپیل نے 24 اپریل کو ڈیجیٹل گھڑی عوام کی فروخت کے لیے پیش کی تھی۔اپیل کا کہنا ہے کہ سال کے پہلے نو ماہ کے دوران گھڑی کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن آئی فون اور آئی پیڈ کی لانچنگ سے ہونے والی آمدن سے کہیں زیادہ ہے۔
اپیل نے چین، ہانگ کانگ اور تائیوان کی مارکیٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…