چین (نیوز ڈیسک)چین میں خشکی اور پانی پر اترنے والے چار انجنوں والے سائبر طیارے پر کام مکمل ہو رہا ہے۔طیارے کا نام اے بی 600 ہے اس کو سرچ آپریشنز اور ریسکیو آپریشنز کے دوران استعمال کئے جانے کا منصوبہ ہے، اس کے علاوہ یہ طیارہ مال بردار اور مسافر بردار طیارے کے طو رپر بھی استعمال کیا جا سکے گا، اس کا ڈیزائن بنانے والے انجینئرز ہوان لینجائی نے بتایاکہ یہ طیارہ 53 ٹن مال لے جا سکتا ہے، اس میں پچاس مسافروں کے لیے جگہ ہے۔ طیارے کی رفتار 480 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، طیارہ آگ بجھانے کے لیے استعمال کیا جائے تو اس میں نصب ٹینکیوں میں بیس سیکنڈ میں پانی بھرا جا سکتا ہے، بارہ ٹن پانی چھڑکائے جانے میں زیادہ سے زیادہ چار سیکنڈ لگیں گے۔اے جی 600 طیارہ نہ صرف چین بلکہ غیرممالک میں بھی اس قسم کا سب سے بڑا طیارہ ہوگا۔ پہلی تجرباتی پرواز اگلے سال کے شروع میں متوقع ہے