بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

گرین لینڈ ، توقع سے زیادہ پگھلنے کی پریشان کن وجہ کیا ہے؟

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )کئی برسوں سے گلیشئر گرین لینڈ کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت رہا ہے کیونکہ یہ اکثر کھڑی چٹانوں سے گھرا ہوا اور وسیع آئس شیٹ سے ڈھکا ہوا تھا ان چٹانوں اور آئس شیٹ کی بدولت سمندر میں ان تنگ اور گہری کھائیوں کی تشکیل میں مدد ملی ہے۔اب نئی تحقیق کے مطابق مغربی گرین لینڈ میں کھائیاں پہلے سے زیادہ گہری ہیں جس کا مطلب ہے دنیا بھر کی سمندری سطح توقع سے زیادہ اوپر ہوسکتا ہے کیونکہ گلیشئر گرم پانی کی شکل اختیار کررہے ہیں۔ سمندری گھاٹیوں کی شکل اور گہرائی کی وجہ سے برف کی تہہ کو کافی الجھا دیا ہے جو ممکنہ طور پر 20فٹ تک پگھل سکتی ہے اور اس سے سمندری پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ گرم ہوا برف کو پانی کے اوپر سے ختم کر دیتی ہے اور گرم پانی جو گلیشئر کے نیچے ہیں وہ برف کو نچلی طرف سے پگھلا رہا ہے۔ ارون کیلی فورنیا یونیورسٹی کے ایک محقق ایرک رگنوٹ نے برف جس تیزی سے پگھل رہی ہے وہ سمندری پانی کی سطح کو اتنا ہی اوپر کررہی ہے۔ ایرک رگنوٹ نے کہا کہ گہری گھاٹیوں کا مطلب ہے کہ گرم پانی گزرنے کی بہت سی جگہ ہے اور گرم پانی وہاں سے یعنی نیچے سے گزر کر گلیشئر تک پہنچ سکتا ہے۔ محقیقن کے مطابق اس خطے کے کچھ علاقوں میں سمندری گھاٹیاں توقع سے 200 سے 300 میٹر گہری ہیں۔ دوسری چیزوں کے برابر ہونے کی وجہ سے گلیشئر ٹھنڈے پانی کی نسبت گرم پانی سے دوگنا پگھل سکتا ہے۔ ایرک ریگنوٹ کا کہنا ہے کہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ پانی کی سطح کس حد تک بلند ہورہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ ریسرچ ماڈل کے تحت حساب کرنا مشکل ہے کیونکہ اسے تبدیل کرنا ہوگا۔ پانی کے نیچے دیکھیں تو سمندری فرش آئس شیٹ میں ” نیو فرنٹیئر“ لگتا ہے۔ ایرک ریگنوٹ کے مطابق اس کے مختلف حصوں پر بھی تحقیق کی گئی تاہم یہ بہت مہنگا اور وقت طلب کام ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…