ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

مزید تیز اورموسلا دھاربارشیں۔۔۔سائنسدانوں نے خبردارکردیا

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک)ایک طویل سائنسی مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ 1980 کے بعد سے اب تک دنیا کے مختلف ممالک میں بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور اب وہ مزید تیز اور موسلادھار ہوتی جارہی ہیں۔زمین پر ایندھن جلنے سے گرین ہاؤس گیسوں میں اضافہ ہورہا جن میں کاربن ڈائی آکسائیڈ سرِ فہرست ہے اور اس سے عالمی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، زیادہ گرمی سے سمندری پانی زیادہ بخارات میں تبدیل ہورہا ہے اور اس سے نمی بڑھنے سے نہ صرف بارشوں بلکہ اس کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
جرمنی میں پوٹسڈام انسٹی ٹیوٹ فار کلائمٹ امپیکٹ ریسرچ کے ماہرین نے اسٹڈی کے نتائج بیان کرتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر بھرپور بارشوں کا گراف اوپر کی جانب جارہا ہے۔ اگرسال 1900کے مقابلے میں دیکھا جائے تو 1980سے 2010 تک بارشوں میں 12 فیصد اضافہ ہوا لیکن سب سے ذیادہ تبدیلی جنوب مشرقی ایشیا میں دیکھی گئی جہاں بارشوں کی شرح میں 56 فیصد اضافہ ہوا جب کہ یورپ میں 31 فیصد اضافہ ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق 2010 میں ٹیکساس سے لے کر پاکستان تک بارشوں میں شدید اضافہ دیکھا گیا ۔ ماہرین نے کہا ہے کہ آب و ہوا میں عالمی تبدیلیوں سے ایک جگہ کی بارش دوسری جگہ منتقل ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…