اسلام آباد(نیوزڈیسک )سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اب اس کی میسنجر ایپلیکشن دنیا بھر کے ایسے صارفین کے لیے دستیاب ہے جو فیس بک اکانٹ کے بغیر اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔اب آپ کو فیس بک پر موجود اپنے دوستوں کو پیغامات بھیجنے کے لیے اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے اکانٹ کی ضرورت نہیں۔دنیا کے مقبول ترین سوشل نیٹ ورک نے اپنے میسنجنگ پلیٹ فارم فیس بک میسنجر میں گزشتہ ماہ اس بڑی تبدیلی کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر عملدرآمد 18جولائی سے شروع ہوا ہے۔اب آپ بغیر فیس بک اکانٹ کے بھی میسنجر ایپلیکشن کو استعمال کرسکتے ہیں۔صارفین کو واٹس ایپ کی طرح بس خود کو فیس بک میسنجر پر اپنے مکمل نام اور موبائل فون نمبر کی مدد سے رجسٹر کرنا ہوگا اور بس!یا یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ آپ کواس اپلیکشن پرسائن اِن ہونے کے لیے بس اپنا پورانام اور فون نمبر ڈالنے کی ہی ضرورت ہوگی۔اس کے بعد فیس بک کی جانب سے صارفین کو سوشل میڈیا اکانٹ پر موجود اپنے دوستوں سے رابطے کا طریقہ بتایا جائے گا، یہ سہولت اسمارٹ فونز سے لے کر ٹیبلیٹ صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نئی اپ ڈیٹ سے زیادہ سے زیادہ لوگ میسنجر کو استعمال کرسکیں گے اور وہاں انہیں تصاویر، ویڈیوز، گروپ چیٹ، وائس و ویڈیو کالنگ، اسٹیکرز اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔میسنجر بنیادی طور پر فیس بک کی موبائل ایپلیکشن کا حصہ تھی تاہم فیس بک نے گزشتہ سال اسے اپنے سوشل نیٹ ورک سے الگ کردیا تھا۔فیس بک کی جانب سے میسنجر میں 2012 میں بھی بغیر اکانٹ کے سائن اپ کی سہولت فراہم کی گئی تھی تاہم اسے جلد ہی ختم کردیا گیا تھا۔تاہم اب یہ فیچر دنیا بھر میں متعارف کرادیا گیا ہے جس سے پہلے صرف کینیڈا، امریکا، پیرو اور وینزویلا کے صارفین مستفید ہورہے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی



















































