اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بوقت ضروت کسی بڑی مشکل سے بچنے کے لئے جس طرح ہم گاڑی میں اضافی ٹائر رکھتے ہیں اسی طرح ہمارے جسم میں بھی اضافی ڈی این اے موجود ہوتے ہیں جو وقت پڑنے پر ہمیں مختلف امراض سے بچاتے ہیں۔امریکن کیمیکل سوسائٹی کے مطابق جس طرح کار کا اضافی ٹائر مشکل میں کام آتا ہے اسی طرح ہمارے ڈی این اے میں ایک اہم عنصر گونائن (جی) اگرچہ فالتو نظر آتے ہیں لیکن درحقیقت یہ ہمیں بہت سے کینسرسے بچاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ہمارے ڈی این اے میں کئی طرح کی ٹوٹ پھوٹ کا عمل جاری رہتا ہے جس سے ڈی این اے تباہ ہوتا ہے جو کئی طرح کے کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔ ایک عام نقصان تو یہ ہے کہ آکسیڈیٹو اسٹریس سے جینیاتی مادہ تباہ ہوجاتا ہے جس میں ڈی این اے کے چار اہم اجزا ایڈینائن ، گوانائن، سائٹوسائن اور تھایامائن میں سے ایک گوانائن بری طرح متاثر ہوتا ہے اسی لیے کینسر سے بچاو¿ کے لیے ڈی این اے کا درست رہنا ضروری ہے۔ماہرین نے تجزیہ کرکے بتایا کہ گوانائن نامی ڈی این اے بیس ہمارے جسم میں اضافی طور پر موجود ہوتے ہیں اور یہ ایک طرح کی فیکٹری سیٹنگ کی طرح کینسرے سے ہمیں بچاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر ہمارے جینوم میں ڈی این اے کی اضافی مقدار نہ ہو تو بدن بہت سے اقسام کے کینسر کا شکار ہوسکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں