بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک کا ورچوئل اسسٹنٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

datetime 16  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے ورچوئل اسسٹنٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے جسے منی پینی کا نام دیا گیا ہے۔فیس بک پر اکثر لوگ کافی وقت گزارتے ہیں مگر جب انہیں مختلف اشیاخریدنے کی ضرورت ہوتی ہے تو وہاں کوئی مدد نہیں مل پاتی اور اسی کو دیکھتے ہوئے فیس بک اپنے ورچوئل اسسٹنٹ پر کام شروع کیا ہے۔فیس بک نے ابھی اس ورچوئل اسسٹنٹ کو منی پینی کا نام دیا ہے جو کہ میسنجر اپلیکشن کے صارفین کو ایسے لوگوں سے ملانے میں مدد فراہم کرے گا جن سے وہ مصنوعات خرید سکیں یا کتابوں کی سروس حاصل کرسکیں۔مائیکروسافٹ، ایپل اور آمیزون نے اپنے اپنے ورچوئل اسسٹنٹس تیار کررکھے ہیں مگر ان کے سسٹمز اصل افراد کی جگہ صارفین کے جوابات کے لیے کمپیوٹرز پروگرامز کو استعمال کرتے ہیں۔ستر کروڑ سے زائد متحرک صارفین کے ساتھ فیس بک کی میسنجر اپلیکشن ریٹیلرز اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے لیے پرکشش بن چکی ہے۔اس سے پہلے فیس بک کی جانب سے اس اپلیکشن کے لیے ویڈیو چیٹس اور منی ٹرانسفر جیسے فیچرز بھی متعارف کرائے جاچکے ہیں اور اب وہ ورچوئل اسسٹنٹ کے ذریعے اس شعبے میں اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتی ہے۔اس سروس کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم فیس بک کے ملازمین اپنی اندرونی ویب سائٹ پر اس کی آزمائش مسلسل کررہے ہیں جس سے امید ہے کہ کچھ عرصے میں یہ عام صارفین کو بھی دستیاب ہوگی



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…