اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

گلوبل وارمنگ پروازوں میں تاخیر کی اہم وجہ بن رہی ہے، ماہرین

datetime 16  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈی سن امریکہ(نیوزڈیسک) اب آب و ہوا میں تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ سے بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی اور تاخیر میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے۔یونیورسٹی آف وسکانس میں واقع ووڈزہول اوشیانوگرافک انسٹی ٹیوٹ کے مطابق دوران پروازہوائی جہازجو کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کررہے ہیں وہی ان کی پروازوں میں تاخیر کی وجہ بن رہی ہے اس کے علاوہ دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں کی پرواز میں تاخیر کی وجہ میں گلوبل وارمنگ کا بھی اہم کردار ہے۔ جس کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین نے ہونولولو، لاس اینجلس، سان فرانسسکو اورسیاٹل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی اطراف سفر کے تفصیلات پرغورکیا اور راستوں میں فضائی دبا اورجیٹ اسٹریم کا بھی جائزہ لیا۔ماہرین نے تحقیق میں فلائٹ کے ان راستوں کی مختلف بلندیوں پرہوائی دبا کا پچھلے کئی سال تک کا جائزہ لیا جس سے ثابت ہوا ہے کہ گلوبل وارمنگ اور فضا میں جیٹ اسٹریم سے پروازوں کی تاخیرہورہی ہے۔ ماہرین کے مطابق فضا کے بالائی حصے میں ہوا کے بہا اور دبا سے فضائی سفر کے اوقات متاثر ہورہے ہیں اور اس سے ایندھن کی کھپت میں بھی اضافہ ہورہا ہے جب کہ اس سے فضا میں مزید کاربن ڈائی آکسائیڈ شامل ہورہی ہے جس کے باعث ہزاروں لاکھوں پروازوں کی تاخیر اور خرچ ہونے والے ایندھن کا مشترکہ اثر بہت خطرناک ہوسکتا ہے۔اس
ضمن میں ایک پائلٹ کا کہنا ہے کہ فضائی صنعت بہت زیادہ آلودہ ہوچکی ہے جس سے پروازوں میں اب زیادہ وقت لگ رہا ہے جب کہ امریکی فضاں میں روزانہ 30 ہزار کمرشل طیارے محو پرواز ہوتے ہیں جن میں ایک منٹ تاخیر کا مطلب 3 لاکھ گھنٹے تاخیر ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…