بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

شمسی توانائی سے چلنے والے تاریخ ساز طیارے کی مرمت

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)شمسی توانائی سے چلنے والے طیاروں کی پرواز کے منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم، جو سوٹزرلینڈ میں متحرک ہے، کہا ہے کہ اس کی مزید پرواز اگلے اپریل تک روک دی گئی ہے، کیونکہ جہاز کی بیٹریوں کو ’ناقابل تلافی‘ نقصان پہنچ چکا ہے۔ٹیم نے کہا ہے کہ 30 جون کو ناگویا، جاپان سے ہوائی کے شہر ہونولو تک کی پانچ روزہ پرواز کے دوران، ’سولر امپلس 2‘ کی بیٹریاں سخت گرم ہوگئی تھیں۔ ٹیم نے بتایا ہے کہ منطقہ حارہ کے گرم خطے میں اونچائی پر ہوا کے تیز دھارے کی تبدیلیوں کے بیٹری پر پڑنے والے متوقع اثرات کا صحیح اندازہ نہیں لگایا گیا تھا۔پائلٹ ایندرے بورشبرگ نے تین جولائی کو ’سولر امپلس 2‘ کو ہونولولو کے قریب بحفاظت اتار لیا تھا، جس طیارے نے بحرالکاہل پر 118 گھنٹے تک کی ریکارڈ قائم کرنے والی پرواز جاری رکھی۔ شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے نے دنیا بھر کا 35000 کلومیٹر کا سفر کیا، جس میں بحرالکاہل کی پرواز سب سے زیادہ خطرناک تھی، کیونکہ درمیان میں ہنگامی صورت حال میں اترنے کی کوئی جگہ نہیں تھی۔طیارہ ایک ہنگر میں کھڑا رہے گا، جو ’یونیورسٹی آف ہوائی‘ کی ملکیت ہے، جس دوران اِس کی مرمت کی جائے گی، اور انتہائی طویل پرواز کے دوران کولنگ اور ہیٹنگ کے طریقہ کار پر تجربات کیے جائیں گے۔جب پرواز کا دوبارہ اجرا ہوگا، ’سولر امپلس 2‘ طیارہ امریکی براعظم سے نیویارک تک کی پرواز کرے گا، جس کے بعد بحر اوقیانوس سے یورپ یا شمالی افریقہ کا سفر کرتے ہوئے، ابو ظہبی واپس پہنچے گا، جو مارچ میں افتتاحی پرواز کے دوران اِس کی منزل تھی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…