بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مائیکروسافٹ 29جولائی سے ونڈوز 10متعارف کرائیگا

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک )مائیکرو سافٹ کارپوریشن 29 جولائی سے ونڈوز 10 کو متعارف کرائے گی، جِس سلسلے میں ادارے نے بتایا ہے کہ یہ نیا آپریٹنگ نظام رفتار میں تیز تر، سکیورٹی کے لحاظ سے بہتر اور ہموار نوعیت کا ہوگا۔یہ بات ونڈوز کے کارپوریٹ نائب صدر، یوسف مہدی نے ریاستِ واشنگٹن کے شہر، ریڈمنڈ میں قائم ادارے سے جاری شدہ ایک پریس رلیز میں کہی ہے۔ بقول ان کے، یہ تیز، زیادہ محفوظ اور موزون ترین نظام ہے۔ یہ عام فہم اور استعمال میں سہل ہے۔ یہ خودکار طور پر اپ ٹو ڈیٹ ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔عارضی طور پر یہ نیا آپریٹنگ سسٹم 8/8.1یا 7 اورسوفٹ ویئر کے اس سے اوائلی ورژنز فری اپ گریڈ کے لیے مفت دستیاب ہوگا۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کو ایک سال تک استعمال کرنے والوں کے تاثرات سامنے آچکے ہیں، جو دیگر افراد کے لیے ترغیب اور اختیار کا باعث بننے کے قابل ہیں۔یہ مہم#UpgradeYourWorldکے سلسلے میں ہے اور مائیکرو سافٹ بغیر نفع نقصان کی بنیاد پر کام کرنے والے 10 عالمی اور 100 مقامی اداروں کے ساتھ پارٹنرشپ کرے گی، جس کے مقاصد کے فروغ کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔اِن 10 بغیر نفع نقصان کی بنیاد پر عمل پیرا اداروں میں کیئر، کوڈ ڈاٹ اورگ، کیپ اے چائلڈ الائیو، ملالہ فنڈ، پینسلز آف پرومس، سیو دِی چائلڈ، اسپیشل اولمپکس، دِی گلوبل پاورٹی پراجیکٹ اور دِی نیچر کنزروینسی شامل ہیں۔ایسو سی ایٹڈ پریس کی اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز تجارتی منڈی کے کاروبار کو مدنظر رکھتے ہوئے، کمپنی کے حصص کی قدر میں 24 سینٹ کا اضافہ ہوا، یعنی ایک شیئر کی قیمت 44.85 ڈالر ہوگئی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…