جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ہواوے کی 2015 میں 100 ملین سمارٹ فونزفروخت کرنے کی منصوبہ بندی

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) دنیا کی چوتھی بڑی اوربااثر سمارٹ فون کمپنی ہواوے نے 2015 کے دوران 100ملین سمارٹ فون فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ۔ 2015 کی پہلی سہ ماہی میں ہواوے نے 17.5 ملین سمارٹ فونز فروخت کئے جبکہ رواں سال کیلئے شپمنٹ ٹارگٹ ایک ملین یونٹس مقررکی گئی ہے۔ 2014 میں Huawei کے سمارٹ فونز کی مجموعی شپمنٹ 45 فیصد کے اضافے کے ساتھ 75 ملین یونٹس تک پہنچ گئی تھی۔ہواوے نے 2014 میں 12.2 ملین امریکی ڈالرکا ٹرن اوورحاصل کیا تھا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ کی نمائندگی کرتا ہے ۔اسی عرصہ کے دوران دنیا بھر میں یونٹس کی مارکیٹنگ بھی45 فیصد اضافہ کے ساتھ 75 ملین تک پہنچی تھی۔ہواوے ڈیوائسز پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ Fanhong Bruce کا کہنا ہے کہ ہواوے کوکسی دوسری کمپنی سے حسد کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کے پاس موبائل کے شعبے میں سب سے زیادہ مارکیٹ کی ترقی کی شرح حاصل کرنے کی صلاحیت موجودہے۔انھوں نے کہا کہ ہم صرف عام مسائل کو ہی حل نہیں کرتے بلکہ بنیادی ڈھانچے کے سامان کے بارے میں بھی سوچتے ہیں اور ہمارے پاس اس صنعت میں پیش کرنے کے لئے بہت کچھ ہے ۔انھوں نے کہا کہ تحقیق، ایجادات اور مارکیٹ سیگمنٹیشن کسی بھی مارکیٹ میں پاﺅں جمانے کےلئے ہمیشہ Huawei کی حکمت عملی رہے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…