بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بابائے ایس ایم ایس کا63برس کی عمرمیں انتقال

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )بابائے ایس ایم ایس کے نام سے جانے والے متی مکونین طویل علالت کے سبب 63 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، انہوں نے 1984میں کوپن ہیگن میں ہونے والی ٹیلی کام کانفرنس میں ٹیکسٹ میسج موبائل نیٹ ورک کے ذریعے بھیجنے کا آئیڈیا دیا تھا۔متی مکونین نوکیا نیٹ ورک اور ٹیلی فن لینڈ کے لئے کام کرتے رہے ہیں، اور وہ سن 2003سے 2005تک فائنٹ او وائی کے سی ای او بھی رہے ہیں۔ 2008 میں انہیں میسج کے معیارات متعین کرنیپر اکانومسٹ انوویشن ایوارڈ بھی دیا گیا۔ ایس ایم ایس کا ممکنہ آئیڈیا دینے کے باجود مکونین نے پیٹنٹ کے لئے اپلائی نہیں کیا جس کے سبب وہ اپنی اس ایجاد کے مالی فوائد اٹھانے سے قاصررہے۔ مکونین ہمیشہ سے اپنی ایجاد کا کریڈٹ لینے میں ہچکچاہٹ کا شکاررہے ان کا ہمیشہ یہی کہنا تھا کہ اس آئیڈیے کو عمل پیرا کرنے میں کئی انجینئرز کا ہاتھ ہے۔ حالانکہ یہ حقیقت ہے کہ انہوں نے اس ٹیکنالوجی کو حقیقت کا روپ دینے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…