جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

بچوں کی سوشل ویب سائٹ

datetime 12  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )بچے پابندیوں کو توڑنے کے ماہر ہوتے ہیں اور اپنے مسائل کا حل خود ہی نکال لیتے ہیں۔ یہی کچھ کیا ہے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بارہ سالہ بچے Zach Marks نے۔ اس ذہین بچے نے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ مل کر بچوں کے لیے ایک سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ بنائی ہے۔زیک، جس کی عمر ایک اور ویب سائٹ پر چودہ سال بتائی گئی ہے، کہتا ہے کہ والدین کے ذہن میں سوشل میڈیا کی سائٹس کے بارے میں جو پہلی بات آتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ سائٹس ان کے بچوں کے لیے محفوظ نہیں ہیں، چناں نہ میں یہ خلا پر کرنا چاہتا تھا، جو میں نے Grom Socialکے ذریعے پر کردیا ہے۔زیک کی بنائی ہوئی سائٹ گروم سوشل ایک ایسی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ہے جو بچوں نے بچوں کے لیے بنائی ہے۔زیک کو یہ سوشل میڈیا سائٹ بنانے کا خیال اس وقت آیا جب اس نے فیس بک پر اپنا اکاونٹ بنایا، لیکن اس کے والد نے یہ اکاونٹ بند کروادیا۔ زیک کہتا ہے کہ ایسا دو بار ہوا۔ پھر زیک نے فیصلہ کرلیا کہ وہ بچوں کے لیے فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ بنائے گا۔یہ طے کرنے کے بعد زیک نے اپنے بڑے بھائی سے پچیس سو ڈالر بہ طور قرض لیے اور دیگر بچوں کے ساتھ مل کر اپنی ویب سائٹ بنانے کے کام میں جٹ گیا۔ آخرکار گروم سوشل کے نام سے بچوں کی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ وجود میں آگئی، جسے زیک اور اس کے ساتھیوں کے تصور سے کہیں زیادہ پذیرائی ملی اور سائٹ کے لاونچ ہونے کے صرف 9 دن کے اندر 49 ہزار سے زیادہ بچوں نے اس سائٹ سے ناتا جوڑ لیا۔گروم سوشل ایک بلامعاوضہ سائٹ ہے، جو 17 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس سوشل ویب سائٹ پر بچوں کی دل چسپی کا تمام سامان موجود ہے۔ سائٹ پر بچے مختلف گیمز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور فنی فوٹوز اور اس نوعیت کی دیگر دل چسپیاں اس سائٹ پر بچوں کے لیے موجود ہیں۔بچوں کے سوشل میڈیا سائٹس پر مختلف قسم کے خطرات درپیش ہوتے ہیں، ایسے میں ایک ایسی سائٹ، یعنی گروم سوشل، جو بچوں نے بچوں کے لیے بنائی ہے وقت کی ضرورت تھی، جسے بڑے محسوس نہ کرسکے مگر ایک بچے نے یہ کام کر دکھایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…