اسلام آباد(نیوزڈیسک )ایپل نے آئی او ایس پبلک بیٹا کو ہر کسی کے لیے جاری کر دیا ہے۔جو بھی اس کو استعمال کرنا چاہیں وہ ایپل بیٹا سافٹ وئیر پروگرام میں ایپل آئی ڈی سے شامل ہو جائیں۔آئی او ایس 9 پبلک بیٹاورژن پچھلے ورژن سے جو صرف ڈویلپرز کے لیے جاری کیا گیا تھا سے کافی بہتر ورژن ہے۔ایپل آئی او ایس 9 میں پچھلے ورژن کے مقابلے میں کئی نئے فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔ان فیچر میں بہتر سری(Siri) اور آئی پیڈ پر سپلٹ سکرین ملٹی ٹاسکنگ وغیرہ شامل ہیں۔اگر آپ آئی او ایس 9 بیٹا استعمال کرنا چاہتے ہیں توذہن میں رہے کہ ابھی اس کا فرم وئیر مکمل نہیں ہوا۔ اس لیے کبھی کبھاربگزآ سکتے ہیں۔