لندن (نیوزڈیسک)برطانوی حکومت نے واٹس ایپ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت واٹس ایپ پر مکمل پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے جس کے باعث اس ایپ سے کسی قسم کے پیغام رسانی کا راستہ بند ہوجائے گا۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے انتخابی مہم میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے ملک میں پیغام رسانی کے ایسے ذریعے کو اجازت نہیں دیں گے جسے لوگ پڑھ نہ سکتے ہوں اور اگر وہ وزیراعظم بن گئے تو ایسا قانون بنائیں گے جو دہشت گردوں کو ایک دوسرے سے رابطے کے ذریعوں پابندی لگا سکے۔برطانوی سیکرٹری داخلہ تھریسا مے نے خبردار کیا کہ حکومت ایسی قانون سازی پر کام کر رہی ہے جو دہشت گردی کے رابطوں کے ذریعوں پر پابندی لگا دے اور یہ اقدام تیونس اور فرانس میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد اٹھایا جا رہا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس قانون کو اسنوپر چارٹر کا نام دیا جارہا ہے جس کے عمل میں لانے کے بعد آن لائن سروسز واٹس ایپ، گوگل اور ایپل کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات برطانوی خفیہ ایجنسی ایم 15 مانیٹر کرےگی