ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

فیس بک اب آمدنی کاذریعہ

datetime 11  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )فیس بک پر اپنے تخلیقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے افراد اب اپنے اس شوق کو آمدنی کے حصول کا ذریعہ بناسکیں گے۔سوشل میڈیا کی یہ عالمی کمپنی ایک سجیسٹڈ وڈیوز فیڈ شروع کررہی ہے، جس کے ذریعے کئی صارفین کے ویڈیو کلپس اور اشتہارات کو ملا کر ایک ویڈیو تیار ہو جاتا ہے۔ ان ویڈیوز کو لوگوں کی جس قدر تعداد دیکھے گی، اتنی ہی زیادہ اس سے آمدنی ہوسکے گی۔ ویڈیو میں شامل اشتہارات سے ہونے والی آمدنی کا 45 فیصد حصہ فیس بک کا ہوگا۔ فیس بک کے مطابق اس ویب سائٹ پر روزانہ تقریبا چار ارب مرتبہ ویڈیوز دیکھے جاتے ہیں۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ فیس بک پر ویڈیوز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے یو ٹیوب کے لیے خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ آئی ایچ ایس کی ایڈورٹائزنگ تجزیہ نگار ایلینی مارولی کہتی ہیںویڈیو کی دنیا میں فیس بک بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ایلینی مارولی نے بتایادسمبر 2014 میں فیس بک نے وڈیوز کے میدان میں پہلی مرتبہ یو ٹیوب کو پیچھے چھوڑدیا تھا۔ ہمیں لگتا ہے آئندہ برسوں میں یو ٹیوب مزید پیچھے چلا جائے گا۔ اس سال جون میں امریکی کمپنی ایچ بی او نے اپنے کچھ پروگراموں کو فیس بک پر نشر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ویڈیوز کا معاوضہ دینے سے دوسرے پبلشروں کو بھی اپنے وڈیوز فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کا موقع ملے گا۔ یو ٹیوب ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے والوں کو اس میں دکھائے گئے اشتہارات سے ہونے والی کمائی کا 55 فیصد دیتا ہے جبکہ فیس بک اس 55 فیصد کو کئی صارفین میں تقسیم رہا ہے۔ اور یہ کوئی غیر معمولی یا بہت دلکش پیشکش نہیں ہے۔ لیکن فیس بک اور یو ٹیوب کے درمیان ویڈیو اپ لوڈ کرنے والوں کو متاثر کرنے کی دوڑ لگ سکتی ہے۔فیس بک کو سال 2015 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اشتہارات کے ذریعے 3.3 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے۔ اس کا 75 فیصد حصہ موبائل پر آنے والے اشتہارات سے حاصل ہوا ہے۔ یو ٹیوب اپنے صارفین کو ان کے ویڈیوز کو خود منظم کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔ جبکہ فیس بک نے کہا ہے کہ وہ فی الحال کچھ میڈیا گروپ اور مخصوص لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ویڈیوز تیار کرنے والوں کے لیے ایک مشکل یہ ہے کہ یو ٹیوب کے مقابلے میں فیس بک پر ویڈیوز کی تلاش آسان نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…