سان فرانسسكو(نیوزڈیسک) فیس بک استعمال کرنے والے لوگوں کو اکثر یہ محسوس ھوتا ہے کہ ان کے دوستوں کی تعداد کم ھوتی جا رہی ہے لیکن بہت سارے دوستوں کی موجودگی میں یہ جاننا نہایت مشکل ہے کہ شخص جس نے آپ کو فیس بُک سے ان فرینڈ کر دیا ہے وہ کون ہے؟۔ اس بات کی ٹھیک ٹھیک نشاندہی کے لئے ایک ایپ مجھے کس نے ڈیلیٹ کیا یا who deleted me منظر عام پر آ گئی ہے۔ یہ ایپ اوپرا، فائر فوکس براؤزر اور اینڈروئڈ آپریٹنگ سسٹم کے لئے مفت میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ سان فرانسسكو کے ماہرین کی جانب سے تیار کی گئی ایپ بہت سادہ اصولوں پر کام کرتی ہے۔ ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد یہ خود کار انداز میں آپ کے دوستوں کی تفصیل اور تعداد کی فہرست بنا لیتی ہے اور جب آپ فیس بُک سے لاگ ان ہوتے ہیں تو وہ اس فہرست کا موازنہ کرکے بتاتی ہے کہ فیس بُک فرینڈز کی تعداد اتنی ہی ہے یا کم ہو گئی ہے۔ یہ ایپ اسی طرح الگ ہو جانے والے فرینڈز کی تصویر، تفصیلات اور آخری رابطے سے آگاہ کرتی ہے جس کے ذریعے آپ فیس بُک پر چھوڑ جانے والے دوستوں سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔