اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مائیکروسافٹ ملازمین کوبڑادھچکا

datetime 10  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)دنیاکی معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے 7800ملازمتوں میں کٹوتی کافیصلہ کیاہے۔ملازمتوں میں زیادہ کٹوتی نوکیاموبائل یونٹ سے کی جائے گی جسے مائیکروسافٹ نے گزشتہ سال حاصل کیاتھا۔مائیکروسافٹ کوموبائل مارکیٹ میں سخت دشواری کاسامناہے اسی وجہ سے امریکی کمپنی نے 7.6بلین نوکیایونٹ کی قدرمیں کمی کافیصلہ کیاہے۔مائیکروسافٹ کاملازمتوں میں کمی کاسال کادوسرابڑاعلان ہے گزشتہ سال کمپنی نے18000نوکریوں میں کٹوتی کی تھی۔کمپنی اب اپنی توجہ فون ہارڈوئیرکے کاروبارکوبہتربنانے اوراسکی تنظیم نوپردے گی۔عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کمپنی نے اپنے بیان میں کہاکہ ملازمتوں میں کٹوتی کمپنی کی ضرورت جس سے بچنے والی 750 سے 850ملین کی رقم کمپنی کی تنظیم پرخرچ کی جائیگی۔مائیکروسافٹ بھی نوکیا کے حصول کے ساتھ اس کے ونڈوز فون کے پلیٹ فارم کے لئے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔. IDC طرف سے ایک سروے کے مطابق مائیکروسافٹ ونڈوز اس سال عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ کا صرف 3.2 فی صد پر قبضہ کرنے کی توقع کر رہا ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹوستیاناڈیلانے کہاکہ کمپنی فونزکی پیداواراورمیعاربرقراررکھے گی لیکن اسے مزیدبہتربنانے پربھی توجہ دے گی۔انہوںنے مزیدکہاکہ میں فونز سمیت ہماری پہلی پارٹی کے آلات کے لئے مصروف عمل ہوںمستقبل میںفونز کومزیدبہتربنانے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…