بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ڈائنوسارکاخاتمہ مچھلی کی افزائش کاباعث بنا،تحقیق

datetime 10  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ایک نئی تحقیق کے مطابق چھ کروڑ ساٹھ لاکھ سال قبل زمین پر ایک شہاب ثاقب گرنے سے بڑے پیمانے پر ڈائنوسار کی موت کے بعد مچھلیوں کا جدید دور شروع ہوا۔جس وقت ڈائنوسار کا خاتمہ ہوا اس وقت کے سمندر بہت مختلف تھے۔ شارک اور آکٹوپس جیسی مخلوق سمندر کے بڑے کھلاڑی تھے، مگر ماہر حجری حیاتیات الزبتھ سائبرٹ کے مطالق مچھلیاں موجود ہونے کے باوجود اکثریت میں نہیں تھیں۔
مچھلیوں کی آبادی میں اضافہ
یونیورسٹی آف کیلوفورنیا سان ڈیگو کی طالبہ الزبتھ سائبرٹ اور ان کی پروفیسر رچرڈ نورس نے یونیورسٹی اور سکرپس انسٹی ٹیوشن آف اوشیانوگرافی میں یہ تحقیق مکمل کی۔سائبرٹ نے کہا کہ بڑے پیمانے پر اموات سے پہلے شارک اور دیگر مچھلیوں کا تناسب ایک جیسا تھا، مگر شہاب ثاقب گرنے کے بعد اس میں ڈرامائی تبدیلی واقع ہوئی۔ہم دیکھتے ہیں کہ شارکوں اور دیگر مچھلیوں کی باقیات کی تعداد ایک جیسی رہنے کی بجائے، مچھلیوں کی باقیات میں دگنے سے بھی زیادہ اضافہ ہوا، اور یہ رجحان جاری رہا، مگر شارکوں کے باقیات کی تعداد تقریبا اتنی ہی رہی۔
نئی راہیں
اس تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈائنوسار کے ناپید ہونے کے واقعے نے بہت سے دوسرے جانوروں کو بھی ہلاک کر دیا، جس سے پنکھوں والی مچھلیوں، جو آج کل کی تقریبا تمام مچھلیوں کی نمائندگی کرتی ہیں، کے لیے جگہ بنی۔ جس رفتار سے مچھلیوں کی افزائش ہوئی اس پر رچرڈ نورس کو حیرت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سمندری حیات کے دوسرے جانداروں کے ناپید ہونے سے مچھلیوں کو شکار ہونے اور مسابقت سے آزادی ملی۔دنیا کی 99 فیصد مچھلیوں کا شمار پنکھوں والی مچھلیوں میں ہوتا ہے۔ ان کے ہڈی دار ڈھانچے اور دانت ہوتے ہیں، جو ان کے مرنے کے بعد سمندر کی تہہ میں کیچڑ میں محفوظ رہتے ہیں۔انہی ڈھانچوں اور دانتوں کا مطالعہ کر کے اس تحقیق کے نتائج اخذ کیے گئے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…