اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اپیل جدید ٹیکنالوجی کے میدان کی شہسوار ان چند کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے جو چیز بھی تخلیق کی وہ صارفین نے ہاتھوں ہاتھ لی، لیکن اپنی سمارٹ گھڑیوں کے معاملے میں ایپل کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔آغاز میں تو ان گھڑیوں کی فروخت نے بھی ریکارڈ قائم کیے لیکن اب ان کی فروخت میں 90فیصد تک کمی واقع ہو گئی ہے۔امریکہ میں اپریل کے مہینے میں ایک دن میں تقریباً2لاکھ تک گھڑیاں فروخت ہوئیں لیکن آج روزانہ صرف2ہزار کے لگ بھگ ہی فروخت ہو رہی ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ شروع ہی سے اپیل سمارٹ واچ کے انتہائی سستے ماڈل زیادہ تعداد میں فروخت ہوئے جن کی قیمت 349ڈالر تک ہے۔ اب تک ایپل واچ کی 10ہزار ڈالر قیمت والی گولڈ ایڈیشن کی صرف 2ہزار گھڑیاں ہی فروخت ہوسکی ہیں۔