ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گناہ سے پاک فیس بک پرسینکڑوں کی دلچسپی

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیلیا(نیوزڈیسک )برازیل میں عیسائیوں کی ایک تبلیغی تنظیم نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے جس میں گالیاں دینے پر پابندی ہے اور نہ ہی وہاں کسی قسم کا شہوت انگیز مواد ہے۔فیس گلوریا کے بانیوں کا دعوی ہے کہ ان کی سائٹ نے پہلے ایک ماہ میں ایک لاکھ ارکان بنائے ہیں۔نیٹ ورک سائٹ پر 600 ایسے الفاظ ہیں جن کا استعمال کرنا منع ہے اور ایک آمین کا بٹن بھی ہے جو کسی پوسٹ کی تعریف کے اظہار کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اسی طرح مسلمانوں کے لیے قائم کیا گیا امہ لینڈ نامی سوشل نیٹ ورک 2013 میں شروع ہوا تھا۔ اس کے اب تک تقریبا تین لاکھ 29 ہزار ارکان ہیں۔ اس میں عورتوں کے لیے وسیع انفرادی سیٹنگز اور روز مرہ استعمال ہونے والے اسلامی اقوال موجود ہیں۔امہ لینڈ کے بانی معروف یسوپوو اور جمال الدین یون نے اپنی ویب سائٹ لانچ ہونے کے کچھ عرصے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم نے امہ لینڈ اسلامی اقدار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بنائی ہے، کوئی چغلی نہیں کوئی غیبت نہیں، کوئی فخر نہیں اور کوئی فضول بات نہیں بلکہ جو پیغام ضروری ہے اسی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے۔برازیل کی فیس گلوریا اس وقت صرف پرتگالی زبان میں دستیاب ہے لیکن اسے دیگر زبانوں میں متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ موبائل ایپلیکشن بھی بنائی جائیں گی۔دنیا میں سب سے زیادہ رومن کیتھولک آبادی برازیل میں ہے اور ملک کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق صرف ایک فیصد آبادی خدا پر یقین نہیں رکھتی یا لامذہب ہے۔ویب ڈیزائنر آتلا باروس کا کہنا ہے کہ فیس بک پر آپ کو بہت تشدد آمیز اور فحش مواد دکھائی دیتا ہے۔ اس لیے ہم نے یہ نیٹ ورک بنانے کا سوچا، جہاں ہم خدا اور محبت کی بات کریں اور خدا کے پیغامات پھیلا سکیں۔انھوں نے بتایا کہ اس ویب سائٹ پر ہم جنس پرستی سے متعلق مواد پر بھی پابندی ہے۔آتلا باروس اور ان کے تین ساتھی دفتر میں کام کر رہے تھے جب انھیں اس سماجی نیٹ ورک کا خیال آیا۔ تب سے انھوں نے اس ویب سائٹ کے لیے 16 ہزار ڈالر خرچ کیے ہیں۔انھوں نے کہا ہمارا نیٹ ورک عالمی ہے۔ ہم نے فیس گلوریا کا انگلش ڈومین تیار کیا ہے۔ ہم ٹوئٹر اور فیس بک کا مقابلہ یہاں اور ہر جگہ کریں گے۔پروگرامر جان گراہم کمنگ نے بی بی سی کو بتایا کہ مذہب اور ٹیکنالوجی کا اکثر ملاپ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…