جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پستول کی طرح نظر آنے والا مو بائل

datetime 5  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )پولیس اور پراسیکیوٹرز نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے موبائل فون کور نہ خریدیں جو گن کی طرح نظر آتے ہوں۔نیو جرسی سٹیٹ پولیس نے فیس بک پر عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ یہ انتہائی خطرناک اور خوفناک عمل ہے، ہم آپ کو سختی سے انتباہ کرتے ہیں کہ اس قسم کی اشیا قطعی استعمال نہ کریں کیونکہ جب کسی ناگہانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو پولیس افسروں کے پاس فیصلہ کرنے کیلئے وقت بالکل نہیں ہوتا۔ ”لاس اینجلس ٹائمز“ کی رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں موبائل فون کے بندوق کی شکل والے مختلف رنگوں اور ڈیزائنوں کے کور دستیاب ہیں اور انہیں ای بے سمیت متعدد ویب سائٹس کے ذریعے بھی خریدا جا سکتا ہے۔گزشتہ چند برسوں کے دوران کئی ایسے واقعات ہو چکے ہیں جن میں متعدد بچوں پر پولیس نے اس شبہے میں گولی چلا دی کہ اس کے خیال میں نوجوانوں کے پاس خطرناک ہتھیار ہیں۔ فروری میں بھی ایسا ہی واقعہ ہوا جب لاس اینجلس میں پولیس آفیسر نے گولی چلا کر 15 سالہ لڑکے کو زخمی کر دیا جو ایک نقلی گن لئے دوست کے ساتھ کھڑا تھا۔ گزشتہ برس شمالی کیلیفورنیا کے شیرف کے نائب پر غیر اعلانیہ طور پر مقدمہ نہیں چلایا گیا جس نے 13سالہ لڑکے کو سات گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس کے پاس ایک نقلی اسالٹ رائفل دی اور جو دیکھنے میں بالکل اصلی معلوم ہوتی تھی۔ اس قسم کے ایک کیس ایسا بھی ہے جس میں کلیو لینڈ کے ایک پولیس آفیسر نے نقلی بندوق لے کر گھومنے والے 12سالہ لڑکے کو گولی مار دی تھی اور پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ اس کے پاس اسے پر گولی چلانے کے سوا کوئی چار نہیں تھا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…