جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سولرامپلس نے کامیابی سے دنیاکاچکرمکمل کرلیا

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی(نیوزڈیسک )شمسی تونائی سے چلنے والے طیارے نے تمام خدشات کوغلط ثابت کرتے ہوئے 5 دن میں پوری دنیا کا سفر کامیابی سے طے کر کے دنیا کو حیران کردیا ہے اورساتھ ہی متبادل تونائی کے متلاشی ماہرین کے لیے نیا راستہ کھول دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے سولر امپلس 2 نے 5 دن میں دنیا بھر کے گرد 8 ہزار 200 کلو میٹر چکر کاٹ کردنیا کو حیران کردیا جب کہ اس دوران کئی خطرناک موڑبھی آئے لیکن کہیں بھی فیول کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کیا گیا۔ ابوظہبی سے اپنے سفر کا آغاز کرنےوالے سولر امپلس نے نہ صرف یہ سفر کامیابی سے مکمل کر لیا بلکہ شمسی توانائی سے اس قدر طویل سفر اتنے کم وقت میں طے کر کے نیاعالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔سفر کے دوران کئی بار خطرناک موڑ آئے اور موسم نے بھی رکاوٹیں ڈالیں جس کے باعث کئی بار ایسا بھی ہوا کہ سفر کو ملتوی بھی کرنا پڑا لیکن طیارے کے پائلٹ بورسچ برگ اور اس کے ساتھی پائلٹ پکارڈ نے ہمت نہ ہاری اور اپنی منزل پرپہنچ کر دم لیا اور ہوائی پر کامیابی سے لینڈنگ کرلی۔ اس دوران طیارے نے پیسفیک اوشین پر 5 ہزار میل سے زیادہ کا سفر کیا اور انہوں نے 120 گھنٹے فضا میں گزارے۔سولر ٹیم کا کہنا ہے کہ اس طیارے کے ونگز پر 17 ہزار سولر سیل لگے ہوئے تھے جو سورج کی روشنی کو دن کے وقت میں جمع کرکے توانائی میں تبدیل کرتے رہے جس کی وجہ سے جہاز پورا دن سفر کر پاتا۔جہاز کے پائلٹ نےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ سفر کے دوران کئی بار طیارہ مانٹ ایورسٹ سے بھی زیادہ بلندی پر گیا اور اتنی بلندی پر طیارے کا توازن برقرار رکھنا بہت مشکل تھا تاہم خوشی ہے کہ سفر کامیابی سے مکمل ہوگیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…