منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ہیڈفونز زیادہ استعمال کرنے کے خطرناک نتائج

datetime 3  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(نیوزڈیسک) شاندار خوبصورت اور مہنگے ہیڈ فونز کانوں پر لگائے میوزک سنتے نوجوان اب عام دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن یقینا یہ نوجوان ان نقصانات سے واقف نہیں ہیں جو کانوں کو ڈھانپنے والے ہیڈ فونز ہمیں پہنچاسکتے ہیں۔
سمپل ایڈوائزری بورڈ کی رکن اور معروف ماہر جلد ڈاکٹر ڈیبرا لفٹمن کہتی ہیں کہ کانوں کو مکمل طور پر ڈھانپنے والے بڑے بڑے ہیڈ فونز کا بکثرت استعمال ان میں جلدی بیماریاں پھیلانے والے بیکٹیریا جمع کرنے کا سبب بنتا ہے جس کی وجہ سے خارش، دانوں اور کان کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خصوصا ورزش یا واک کے دوران کان ڈھانپنے والے ہیڈ فونز پہننا زیادہ نقصان دہ ہے کیونکہ پسینے کی وجہ سے ان میں نمی جمع ہوجاتی ہے جو جراثیموں کی پرورش کے لئے بہترین ماحول فراہم کرتی ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ اگرچہ آپ کو اپنے فینسی ہیڈ فون سے بہت محبت ہوسکتی ہے لیکن یہ آپ کی صحت کے لئے اچھے نہیں ہیں۔ کانوں کو مکمل طور پر ڈھانپنے والے ہیڈ فونز سے بہرصورت اجتناب کریں اور ان کی بجائے چھوٹے ہیڈ فونز کا استعمال کریں جوکان کو ڈھانپتے نہیں ہیں اور نمی اور جراثیموں کا باعث نہیں بنتے۔ اگر آپ بڑے ہیڈ فونز استعمال کرنے پر مجبور ہیں تو ان کی باقاعدگی سے صفائی کو یقینی بنائیں۔ اس کے لئے میک اپ ریموور کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کانوں کی بھی باقاعدگی سے صفائی کریں اور ہیڈ فون کو پہننے سے پہلے یقینی بنائیں کہ یہ مکمل طور پر خشک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…